بعثت رسولؐ امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

بعثت رسولؐ امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

اسلام پہلے دن سے ایک صاف و شفاف چشمہ کی طرح ظاہر ہوا اور اس کے بعد آہستہ آہستہ پھیلتا گیا اور آخر کار ایک سمندر میں تبدیل ہو گیا۔ توحید کا نعرہ مکہ کی تاریک فضا میں گھونجا اور آپؐ کو حکم ہوا کہ اپنی عالمی رسالت کا آغاز جزیرۂ عرب سے کریں۔ آپؐ نے فرمایا: بے شک میں خدا کی طرف سے تمہارے اور تمام لوگوں کے لئے بھیجا گیا ہوں اسی طرح قرآن کی بعض آیات اس حقیقت کی تائید کرتی ہیں مثال کے طور پر سورۂ انبیاء، انعام اور اعراف کے بعض آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ آپؐ کی دعوت روز اول سے ہی پوری انسانیت کے لئے تھی۔

اتوار, مارچ 22, 2020 04:30

مزید
عوام کے نام امام خمینی(رح) کا آخری پیغام

عوام کے نام امام خمینی(رح) کا آخری پیغام

امام خمینی(رح) نے ایک فروردین 1368 ہجری شمسی کو اپنے ایک پغام میں عید نوروز کی مبارک بادی دی اور نئے سال کی خصوصیات کی طرف اشارہ کیا امام (رہ) نے نوروز کے اس پیغام میں فرمایا کہ حول حال الی احسن الحال کا مطلب یہ ہیکہ ہم اس نئے سال میں اپنی روح میں تبدیلی لائیں یعنی حقیقی طور پر ہمارے ایمان میں تحول ہونا چاہیے ہمارے نفس میں تبدیلی ہونی چاہیے جس طرح ہم عید کے موقع پر اپنے ظاہری جسم کو خوبصورت بناتے ہیں اسی طرح ہمیں اس نئے سال میں بھی اپنے نفس کو بھی خوبصورت بنانا ہوگا ہمیں اپنے کو برائیوں سے پاک کرنا ہو گا۔

هفته, مارچ 21, 2020 06:14

مزید
سیرت حضرت علی (ع) امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

سیرت حضرت علی (ع) امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

حضرت علی (ع) کی پوری زندگی تمام عالم انسانیت کے لئے نمونۂ عمل ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ صرف عالم اسلام ہی نہیں بلکہ کئی غیر مسلم بھی ان کی ذات بالخصوص ان کے کردار سے متاثر ہوئے ہیں۔ جب ہم امام خمینی کی نگاہ سے سیرت علوی کا مطالعہ کرتے ہیں تو امام (رہ) کی نگاہ میں حضرت علی علیہ السلام کی منجملہ خصوصیات میں سے ایک اہم خصوصیت یہ ہے وہ معاشرتی اور سماجی امور میں ایک عظیم الشان سیاستمدار تھے لہذا امام خمینی (رہ) کی بیانات میں متعدد مقامات پر سیرت اور سیاست علوی کی جانب اشارہ ہوا ہے اور اس مقام پر ہم صرف کچھ موارد کو اختصار کے طور پر ذکر کر رہے ہیں:

منگل, مارچ 03, 2020 09:12

مزید
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں

تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی تاریخ ولادت با سعادت ۲۰ جمادی الثانی ہے اور امام خمینی (رہ) کی ولادت بھی اسی تاریخ میں ہوئی۔ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی سیرت کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں حقیقت میں اگر ایک انسان کامل کو ایک عورت کے وجود میں متعارف کرایا جائے تو اس کا واحد مصداق حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات ہے۔ امام خمینی (رہ) اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ کی ولادت کا دن ایک عظیم الشان دن ہے اس دن ایک ایسی خاتون نے اس دنیا میں قدم رکھا جو تمام مردوں میں موجودہ تمام اچھی صفات کی برابری کرتی ہیں، ایک ایسی خاتون دنیا میں تشریف لائی ہیں جو تمام انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہیں بلکہ ایسی خاتون دنیا میں آئی ہے جس کے اندر تمام انسانی حیثیات جلوہ نما ہیں۔ ایک اور مقام پر امام خمینی (رہ) فرماتے ہیں: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت کا دن نہایت ہی عظیم الشان دن ہے اور آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت ایسے ماحول میں ہوئی جب عورت کو ایک انسان کی حیثیت سے معاشرہ میں پیش نہیں کیا جاتا تھا اور اس کا وجود زمانہ جاہلیت میں مختلف اقوام کے نزدیک شرمساری اور شرمندگی کا سبب شمار کیا جاتا تھا، ایسے فاسد اور خوف زدہ ماحول میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے ذریعہ عورت

منگل, جنوری 28, 2020 10:45

مزید
حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت زہرا سلام اللہ علیھا انسان کامل کا مکمل نمونہ تھیں

حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ایک تاریخی معجزہ اور عالم وجود کا افتخار ہیں: جب خداوندمتعال نے انسان کو پیدا کرنا چاہا تو اس نے حکم دیا کہ "وَ إِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائكَةِ إِنىّ‏ِ جَاعِلٌ فىِ الْأَرْضِ خَلِيفَةً قَالُواْ أَ تجَعَلُ فِيهَا مَن يُفْسِدُ فِيهَا وَ يَسْفِكُ الدِّمَاءَ وَ نحَنُ نُسَبِّحُ بحِمْدِكَ وَ نُقَدِّسُ لَكَ قَالَ إِنىّ‏ِ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمونَ" ( بقرہ/ ۳۰) اے رسول، اس وقت کو یاد کرو جب تمہارے پروردگار نے ملائکہ سے کہا کہ میں زمین میں اپنا خلیفہ بنانے والا ہوں اور انہوں نے کہا کہ کیا اسے بنائے گا جو زمین میں فساد برپا کرے اور خونریزی کرے جب کہ ہم تیری تسبیح اور تقدیس کرتے ہیں تو ارشاد ہوا کہ میں وہ جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ہو۔

منگل, جنوری 28, 2020 10:35

مزید
کیا امام خمینی (رح) کہتے تھے کہ عورتوں سے کسی کام کی امید نہیں رکھنی چاہیئے؟

کیا امام خمینی (رح) کہتے تھے کہ عورتوں سے کسی کام کی امید نہیں رکھنی چاہیئے؟

امام خمینی (رح) کے بارے میں آپ کی بیٹی کا بیان

پير, جنوری 27, 2020 08:45

مزید
امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں پارلیمنٹ کی اہمیت

امام خمینی (رہ) کی نگاہ میں پارلیمنٹ کی اہمیت

معاشرہ کی اصلاح میں انسان کی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں جن کا شمار دین اسلام کی اقدار میں سے ہوتا ہے، آیات و روایات اور مسلمانوں کی سیرت میں بھی اس چیز پر بہت تاکید کی گئی ہے لہذا معاشرہ کے سیاسی امور میں عہدیداروں کا انتخاب ہر مسلمان شخص کی اہم ذمہ داری شمار ہوتی ہے

بدھ, جنوری 22, 2020 01:53

مزید
حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے بارے میں اختلاف

حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کے بارے میں اختلاف

تاریخ شہادت میں شاید اختلاف کی وجہ یہ رہی ہو کہ ہمارے علماء اور مورخین کے درمیان 75/ دن اور 95/ دن زندہ رہنے کے بارے میں اختلاف ہے

جمعرات, جنوری 09, 2020 08:26

مزید
Page 25 From 67 < Previous | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 | Next >