۔ امام خمینی(رح) نے کس طرح ساواک کی سازش کو ناکام بنایا ؟

۔ امام خمینی(رح) نے کس طرح ساواک کی سازش کو ناکام بنایا ؟

امام خمینی(رح نے کربلا میں دس دن قیام کرنے کے بعد نجف اشرف کی طرف حرکت کی کربلا کے لوگ خان نص تک امام خمینی (رح) کے ساتھ آے تھے نجف اشرف سے بھی ہندوستان ، پاکستان اور ایران کے علماء امام خمینی(رح) کے استقبال کےلئےنص خان پہنچے تھے امام خمینی(رہ) نے نجف پہنچتے ہی فرمایا کہ مجھے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کے لئے جانا ہے امام (رہ) کے حکم کے مطابق گاڑی رکی اور آپ حرم مطہر میں تشریف لئے جہاں آپ نے 25 منٹ تک امیرالمومنین سے راز و نیاز کیا۔

پير, نومبر 11, 2019 02:15

مزید
اسلام اور مسلمین کی دفاع کرنا شرعی ذمہ داری ہے: امام خمینی(رح)

اسلام اور مسلمین کی دفاع کرنا شرعی ذمہ داری ہے: امام خمینی(رح)

حوزہ علمیہ قم کے طلباء اور علماء کو ان اہانتوں کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے آپ علماء اور طلاب قرآن اور اسلام کے محافظ ہیں اسلام اور قرآن کی حفاظت کرنا آپ سب کی ذمہ داری ہے اس اسلام کو اغیار سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے آپ اسلام کی خاطر حرکت کریں آپ اللہ کی خاطر دین محمدی کی حفاظت کریں خدا وند متعال آپ کا ساتھ دے گا آپ امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہی ہیں آپ کو بہت محنت کرنی ہو گی ہمارے سارے ائمہ نے اسلام کی خاطر اپنے مال اور جان کی قربانی دی ہے ہمیں بھی ان کی سیرت پر عمل کرتے ہوے بغیر کسی خوف اور ڈر کے اسلام اور قرآن کا دفاع کرنا ہو گا۔

جمعرات, ستمبر 12, 2019 01:54

مزید
اللہ کس کا ولی ہے؟

اللہ کس کا ولی ہے؟

خدا وند متعال قرآن کریم میں ارشاد فرما رہا ہے کہ ہم نے موسی کو ان کی قوم کی طرف بھیجا ‏‏أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَکَ مِنَ‏‎ ‎‏الظُّلُمَاتِ إِلَی النُّورِ وَ ذَکِّرْهُمْ بِأَیَّامِ الله اس آیت میں پروردگار حضرت موسی کو دو اہم ذمہ داریاں سونپ رہا ہے ایک یہ ہیکہ لوگوں کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف ہدایت کریں اور حضرت موسی کی دوسری ذمہ داری یہ تھی کہ ان کو ایام اللہ کی طرف متوجہ کریں تمام انبیاء علھیم السلام لوگوں کو ظلمت سے نکال کر نور کی طرف لے جانے کے لئے مبعوث ہوے ہیں خود پر وردگار اپنے بارے میں بھی یہی ارشاد فرماتا ‏‏اَلله ُ وَلِیُّ الَّذِینَ آمَنُوا یُخْرِجُهُمْ مِنَ‏‎ ‎‏الظُّلُمَاتِ إلَی النُّورِ وَالَّذِینَ کَفَرُوا أَولِیَاؤُهُمْ الطّاغُوتُ یُخْرِجُونَهُمْ مِنَ النُّورِ إلَی الظُلُمَاتِ اس آیہ کریمہ میں خداوند متعال نے طاغوت کو اپنے مقابلے میں قرار دیتے ہوے اس کے کام کو بھی بیان فرما رہا ہے۔

هفته, اگست 31, 2019 12:53

مزید
حضرت صاحب الزمان (عج) عدالت قائم کرنے کے لئے الہی ذخیرہ ہیں:امام خمینی(رح)

حضرت صاحب الزمان (عج) عدالت قائم کرنے کے لئے الہی ذخیرہ ہیں:امام خمینی(رح)

امام خمینی (رح) کا ماننا ہے کہ اسلام کے سایے میں اسلامی احکام پر عمل کرنے سے انسان اور خاص کر عالم اسلام کو ترقی مل سکتی ہے ہر انسان کے اندر وحدانیت چھپی ہوئی بس اسکو ظاہر کرنے کی ضرورت ہے اسی طرح امام مہدی علیہ السلام کی غیبت میں بھی بہت سے راز چھپے ہوے ہیں بلکہ یہ غیبت خود ایک راز ہے جیسا کہ امام صادق علیہ السلام غیبت امام زمانہ (عج) کے متعلق ایک شخص کے سوال کے جواب میں فرماتے ہیں کہ غیبت کا مسئلہ ایک الہی امر اور اللہ کے رازوں میں سے ایک راز ہے۔

اتوار, اپریل 21, 2019 02:12

مزید
 سپاہ پاسداران انقلاب نے تاریخ اسلام میں اہم کردار ادا کیا ہے: امام خمینی(رح)

سپاہ پاسداران انقلاب نے تاریخ اسلام میں اہم کردار ادا کیا ہے: امام خمینی(رح)

میں اُن سب حضرات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خرم شاہ کی کامیابی پر ہمیں مبارکبادی کے ٹیلگراف بھیجے میں خداوند متعال کا بھی شکر گزار ہوں جس نے اس اسلامی ملک اور اس کی عوام پر اپنی خاص عنایت کی اور اس مظلوم عوام کو ظالموں اور سپر طاقتوں کے مقابلہ میں سربلند کیا مجھے یقین ہیکہ ماالنصر الا من عنداللہ ۔مدد صرف خدا ہی کی طرف سے ہوتی ہے اور تحمیلی جنگ میں پروردگار عالم نے ہم پر بہت بڑی عنایت کی ہے میں اپنے جوانوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس ملک کی حفاطت کی اور خرم شہر میں اللہ اکبر کی آواز بلند کی ہمارے لئے خوش نصیبی ہیکہ کے ہمارے پاس اس طرح کے با ایمان نوجوان ہیں جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر رہے ہیں۔

هفته, اپریل 13, 2019 02:09

مزید
شعبان المعظم، رمضان المبارک کا مقدمہ ہے: امام خمینی(رح)

شعبان المعظم، رمضان المبارک کا مقدمہ ہے: امام خمینی(رح)

امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ شعبان المعظم کا مہینہ رمضان المبارک کے لئے تیاری کا مہینہ ہے رمضان المبارک کا مہینہ نزدیک ہے لہذا اس مہینے میں آپ خود کو تیار کریں اور تقویٰ الہی سے اپنے آپکو مزین کریں ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کے استقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں دُعیتُم الى ضیافَةِ اللَّه لوگوں کی مہمان نوازی اور اللہ تعالی کی مہمان نوازی میں فرق یہ ہیکہ جب آپ کو ایک شخص مدعو کرتا ہے تو وہ اپنی استطاعت کے مطابق آپ کی مہمان نوازی کرے گا۔

پير, اپریل 08, 2019 09:41

مزید
ایران کے خلاف ورشو کی نشست یقینا ناکام ہوگی: سید حسن خمینی

ایران کے خلاف ورشو کی نشست یقینا ناکام ہوگی: سید حسن خمینی

یاد گار امام (رہ) نے اس نکتہ کو بیان کرتے ہوے کہ گوربا چیف کے نام امام خمینی(رح) کے خط نے ہمیں گفتگو کا راستہ بتایا ہے کہا امام خمینی(رح) نے اس خط میں پوری تاریخ کو متنبہ کیا ہے، خط کا موضوع سابقہ سوویت یونین ہے لیکن حقیقیت یہ ہیکہ جس نے بھی اپنے آپ کو خدا وند متعال اور معنویت سے دور کیا ہے وہ اپنے راستے اور ہدف سے گمراہ اور منحرف ہوا ہے۔

جمعه, جنوری 18, 2019 10:35

مزید
Page 3 From 6 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6