ایران کے خلاف ورشو کی نشست یقینا ناکام ہوگی: سید حسن خمینی
یاد گار امام (رہ) نے اس نکتہ کو بیان کرتے ہوے کہ گوربا چیف کے نام امام خمینی(رح) کے خط نے ہمیں گفتگو کا راستہ بتایا ہے کہا امام خمینی(رح) نے اس خط میں پوری تاریخ کو متنبہ کیا ہے، خط کا موضوع سابقہ سوویت یونین ہے لیکن حقیقیت یہ ہیکہ جس نے بھی اپنے آپ کو خدا وند متعال اور معنویت سے دور کیا ہے وہ اپنے راستے اور ہدف سے گمراہ اور منحرف ہوا ہے۔
جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے امام خمینی کے حرم میں مصلح مشرق کانفرانس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ سوویت یونین نوجوانوں کے لئے صرف ایک تاریخی نام ہے لیکن اصل میں سوویت یونین اپنے دور میں ایک سپر پاور طاقت تھی کہ جو جنگ جہانی دوم سے سربلند ہو کر نکلی تھی۔
یاد گار امام نے گوربا چیف کے نام مام خمینی(رح) کے خط کی تیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی مصلح مشرق کانفرانس میں اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کے گوربا چیف نے سیاسی اور اقتصادی میدان میں اہم کارنامے انجام دئے ہیں۔
حرم امام خمینی کے متولی نے اسلامی انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرمایا کہ یہ وہ واحد انقلاب ہے جو اللہ کے لئے تھا جس کا ہدف اسلام کو احیا کرنا تھا انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سارے انقلاب رونما ہوے ہیں جو عدالت طلب تھے۔ ظلم کے خلاف تھے۔ مغرب کے خلاف تھے لیکن ان میں سے کوئی بھی انقلاب، اسلامی انقلاب کی طرح اللہ کے لئے نہیں تھا۔
حوزہ علمیہ قم کے استاد نے کہا امام خمینی(رح) نے اس خط میں صرف گربا چیف کو مخاطب قرار نہیں دیا بلکہ انہوں نے ایک پوری انسانیت کو اس بات کی طرف متوجہ کیا ہے کہ اگر خدا سے دوری اختیار کرو گے تو مٹ جاو گے۔
سید حسن خمینی نے کہا اس خط نے ہماری راہنمائی کرتے ہوے وہ ہمیں وہ راستہ دیکھایا ہے جس کی ہمیں آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس خط میں امام (رہ) نے ہمین دوسروں سے بات چیت کرنے کا طریقہ سیکھایا ہے امام خمینی(رح) نے اس خط میں گربا چیف کو مخاطب کرتے ہوے فرماتے ہیں میں یہ نہیں کہتا جو کچھ میں کہوں اس کو قبول کر لو بلکہ اپنے مفکرین کو بھیجو اور وہ قم میں ہمارے علماء سے ملاقات کریں تانکہ آپ اپنی افکار کا دائرہ وسیع کر سکیں۔
امام خمینی (رح) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین نے اپنی تقریر کے آخر میں کہا کہ اس اسلامی انقلاب کو شروع سے ہی دشمنوں نے اپنا نشانہ بنایا ہوا تھا اور وہ اس انقلاب کو ختم کرنے کی کوشش میں تھے لیکن ایرانی قوم کے دشمنوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں لھستان کے دارالحکومت ورشو میں ایرانی قوم کے خلاف حالیہ دنوں میں ہونی والی نشست کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا ایرانی قوم کے خلاف ورشو کی نشست یقینا ناکام ہو گی۔
ادہر اس کانفرنس کے شروع میں موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی کے شعبہ بین الاقوامی کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مقدم نے اپنے بیان میں کہا ک یہ خط تاریخ کی اہم دستاویزات میں سے ایک ہے لہذا اس خط پر ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے اور ہم کانفرانس کو اس کام کی شروعات مانتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ کانفرانس آج 17 جنوری 2019 کو موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رح) اور ثقافتی موسسہ اکو کے تعاون سے یاد گار امام خمینی(رح) حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی کی موجودگی میں امام خمینی(رح) کے حرم میں منعقد ہوئی جس میں بیرون ملک سے آے ہوے مہمانوں نے بھی شرکت کی۔