امام خمینی(رح) نے امریکی صدر کی کس بات پر تعریف کی تھی؟

امام خمینی(رح) نے امریکی صدر کی کس بات پر تعریف کی تھی؟

19 فروردین 1359 ہجری شمسی کو امریکی صدر جیمی کارٹر نے ایران سارے تعلقات ختم کا کرنے کا اعلان کیا تھا امریکی صدر نے یہ اعلان تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے پانچ مہینے بعد کیا تھا کارٹر نے اپنی تقریر میں ایران سے تعلقات ختم کرتے ہوے کہا تھا اگر ایران نے امریکی قیدیوں کو رہا نہ کیا تو ایران پر مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں گے اور کسی بھی ایرانی کو امریکی ویزا نہیں دیا جاے گا کارٹر کی اس تقریر کے بعد امام خمینی(رہ) کے دفتر نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ امریکی قیدیوں کے متعلق امام (رہ) کا فیصلہ وہی ہے اور امریکی قیدیوں کا فیصلہ طلباء اور وکلا ہی کریں گے امام (رہ) نے کارٹر کی تقریر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوے فرمایا کہ اگر کارٹر نے اپنی زندگی میں کوئی اچھا کام ہوگا وہ یہی کام ہے۔

منگل, اپریل 07, 2020 04:31

مزید
بی بی سی کے الزام پر حمید انصاری کا جواب (دوسرا حصہ)

بی بی سی کے الزام پر حمید انصاری کا جواب (دوسرا حصہ)

امام خمینی (رح) کی باتوں میں تحریف و تبدیلی اور حذف و اضافہ اس پروگرام کی نمایاں خصوصیت ہے

منگل, اپریل 07, 2020 02:23

مزید
اسلام سے محبت

اسلام سے محبت

اسلام سے محبت کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟

جمعه, اپریل 03, 2020 08:56

مزید
اسلام سے محبت  میں کامیابی ہے

اسلام سے محبت میں کامیابی ہے

اگر اسلام سے یہ محبت اسی طرح باقی رہے تو ہم ہر چیز میں کامیاب ہیں لیکن اگر خدا نخواستہ اس محبت میں سستی آ گئی اور یہ محبت اس طرح باقی نہ رہی تو معلوم نہیں انجام کیا ہو گا لیکن ابھی ہمیں بہت سارے مراحل طہ کرنے ہیں ابھی پارلیمنٹ کا مسئلہ ہے ابھی الیکشن باقی ہے اب ہمیں خود فیصلہ کرنا ہوگا اب کوئی دوسرا ہم پر اپنا فیصلہ نہیں تھوپ سکتا ہم اپنے پاوں سے چل کر اپنے حق میں ووٹ میں دیں گے اب نہ کوئی ہم پر دباو ڈال سکتا ہے اور نہ ہم سے زبردستی کر سکتا ہے رافرنڈم مین جس محبت کا ہم نے اظہا ر کیا ہے اگر یہ اسی طرح باقی رہے تو ہم اس تحریک کو عروج تک پہنچا دیں گے لہذا ہمیں ایسے لوگوں کو پارلیمنٹ تک بھیجنا چاہیے جو وہاں آپ کی وکالت کر سکیں اور اسلامی انقلاب کی تاسیس میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

جمعه, اپریل 03, 2020 08:42

مزید
امام خمینی (رح) کی اپنے بیٹے کو وصیت

امام خمینی (رح) کی اپنے بیٹے کو وصیت

مخلوق خدا کی خدمت کرنے میںخود کو کبھی طلبگار نہ جانو جبکہ حق یہ ہے کہ وہ لوگ ہم پر احسان کرتے ہیں

جمعه, اپریل 03, 2020 03:07

مزید
کن لوگوں کے ہاتھوں میں دنیا اور آخرت ہے؟

کن لوگوں کے ہاتھوں میں دنیا اور آخرت ہے؟

خو زستان نے اسلام اور انسانی اقدار اور ملک کی شرافت کے لئے کوشش کی ہے اور ہمیشہ کوشش کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے ہی کوشش کرے گا اس نے اپنے شہداء کو اللہ تعالی کے پاس بھیجا ہے خوزستان نے اس دوران حق اور باطل کے مقابلے میں ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے اور پورے ملک کے لئے نمونہ عمل بنا ہے یہ جو شہداء کی تصاویر ہمارے سامنے ہیں یہ سب اللہ تعالی کی بارگاہ میں پہنچ چکے ہیں انہوں نے اسلام کی دعوت پر لبیک کہا اور اپنے لئے کامیابی حاصل کی ہے یہ لوگ دنیا میں بھی کامیاب ہیں اور آخرت میں بھی ہم سب کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہم سب اللہ کی طرف سے آے ہیں اور سب کو اسی بارگاہ میں واپس جانا ہے ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ سب اللہ کی امانت ہے ہمارا اپنا کچھ بھی نہیں ہے۔

بدھ, اپریل 01, 2020 11:08

مزید
اسلام انسان کو بے نیاز بنا دیتا ہے

اسلام انسان کو بے نیاز بنا دیتا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں سب کو آزادی ہے اسلام بشریت کی نجات کے لئے آیا ہے اسلام جس طرح انسان کو معنوی طور پر بے نیاز کرتا ہے اسی طرح مادی طور پر بھی انسان کو مستغنی بنا دیتا ہے اسلام ایک معنوی دین ہونے سے پہلے ایک سیاسی دین ہے اسلام جس طرح معنویات، دینی تربیت اور تہذیب نفس کو اہمیت دیتا ہے اسی طرح مادیات کو بھی اہمیت دیتا ہے اور لوگوں کی تربیت کرتا ہے اسلام مادیات کے ذریعے الہیات تک پہنچاتا ہے اسلام میں کسی کے حقوق پائمال نہیں ہوتے یہاں ہر کسی کو اس کا حق دیا جاتا ہے اسلامی حکومت نے ہمیشہ عدل اور انصاف سے کام لیا ہے۔

منگل, مارچ 31, 2020 02:13

مزید
اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلام کو زندہ کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلام کو زندہ کیا ہے

میں آپ تمام عزیزوں کا شکر گزار ہوں میری دعا ہیکہ پروردگار آپ سب کو ہر میدان میں کامیاب بنائے ہماری اس تحریک میں خواتین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ہمارے جوان بھائیوں نے بھی اس انقلاب کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اغیار کو اس ملک سے دور کیا ہے لیکن ان سب کے باوجود بھی ہم ابھی آدھے راستے میں ہیں ہمیں خود کو کامیاب نہیں سمجھنا چاہیے کیوں کہ کامیابی کا غرور انسان کو سست بنا دیتا ہے لیکن ہم ابھی راستے میں ہیں ہم سب کو مل کر اس تحریک کو آگے بڑھانا ہوگا تمام مرد و خواتین کو مل کر اس تحریک کو آگے بڑھانا ہو گا ہمیں اس بات کو خیال رکھنا ہو گا کہ کہیں ہماری قوم میں اختلاف نہ پیدا ہو جاے۔

اتوار, مارچ 29, 2020 11:03

مزید
Page 77 From 229 < Previous | 71 | 72 | 73 | 74 | 75 | 76 | 77 | 78 | 79 | 80 | Next >