جوانی میں انسان کے اندر بہت ساری ایسی خصوصیت پائی جاتی ہیں جن کی وجہ سے انسان کے اندر تبدیلی پیدا ہوتی ہے یہ ساری خصوصیات انسان کو کمال تک پہنچاتی ہیں جوانی میں انسان کے اندر ایک خاص قسم کی محبت پائی جاتی ہے انسان کے لئے ی دوران ایک نعمت ہے اس دور میں انسان اپنے کردار سے دوسروں کو متاثر کر سکتا ہے اور اسلام کی راہنمائی دوسروں کو بھی کمال تک پہنچا سکتا ہے اور ہم نے اسلامی انقلاب میں ان چیزوں کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح یہاں جوانوں نے اپنے احساسات کو اسلام کے لئے استعمال کیا۔
بدھ, اپریل 17, 2019 07:08
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ قرآن سے تمسک اور اس کی تعلیمات پر عمل کرنا انسانیت کی فلاح و سعادت کا ذریعہ ہے لیکن افسوس کہ آج بعض اسلامی ممالک کے سربراہان قرآنی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے اور وہ امریکا اور صیہونیوں کے غلام بنے ہوئے ہیں۔
منگل, اپریل 16, 2019 11:42
مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوتی اور ہمیشہ آپ سے ملنے کے لئے بے چین رہتا ہوں میں آپ جوانوں سے مصافحہ بھی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری مصروفیات مجھے اس بات کی زیادہ اجازت نہیں دیتیں میں آپ سب کا شکر گزار ہوں آپ اسلام کے پاسدار ہیں آپ اپنے ملک اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ان مشکل حالات میں بھی اسلام اور ملک کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں ان تمام خدمات کا اجر اللہ تعالی آپ کو دے گا آپ میرے فرزند ہیں، آپ اسلام کی طاقت ہیں۔
جمعه, اپریل 12, 2019 10:00
ان پاسداران انقلاب کا "جرم" یہ ہے کہ ان کو مظلوم کی آنکھوں میں آنسو اچھے نہیں لگتے، یہ مظلوم کے آنسو پونچھتے ہیں، ان کی داد رسی کرتے ہیں، ان کو جینے کا ہنر سکھاتے ہیں
جمعه, اپریل 12, 2019 10:37
سوال: آپ اس وقت کے حالات میں اپنا فرض کیا سمجھتے ہیں؟
بدھ, اپریل 10, 2019 10:01
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل نے مغربی ایشیا میں موجود امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ اور اس سے وابستہ تمام یونٹوں کو دہشت گرد گروہ قرار دے دیا ہے اعلی قومی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے امریکا کے غیر قانونی اور خطرناک اقدام کا منہ توڑ جواب دیتے ہوے امریکی حکومت اور خطے میں موجود امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ اور اس سے وابستہ تمام یونٹوں کو دہشت گرد گروہ قرار دے دیا ہے۔
منگل, اپریل 09, 2019 01:02
سوال: دور حاضر کے سیاسی رہبروں کے چھوٹے گروہ اور موجودہ حکومت سے فائدہ اٹھانے والوں سے صرف نظر کرتے ہوئے آپ کے خیال میں مستقبل کے ایران اور آج کی صورتحال میں کیا فرق ہوں گے؟
پير, اپریل 08, 2019 10:01
امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ شعبان المعظم کا مہینہ رمضان المبارک کے لئے تیاری کا مہینہ ہے رمضان المبارک کا مہینہ نزدیک ہے لہذا اس مہینے میں آپ خود کو تیار کریں اور تقویٰ الہی سے اپنے آپکو مزین کریں ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کے استقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں دُعیتُم الى ضیافَةِ اللَّه لوگوں کی مہمان نوازی اور اللہ تعالی کی مہمان نوازی میں فرق یہ ہیکہ جب آپ کو ایک شخص مدعو کرتا ہے تو وہ اپنی استطاعت کے مطابق آپ کی مہمان نوازی کرے گا۔
پير, اپریل 08, 2019 09:41