اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی(رح) کا پہلا پیغام

اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی(رح) کا پہلا پیغام

11 فروری 1979 کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی(رح) کے پیغام میں اس بات کا ذکر ہوا ہے کہ ابھی ہمارے اس انقلاب کو دشمن پر مکمل کامیابی نہیں ملی ہے دشمن کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں وہ انقلاب کے خلاف ہرحربے کو استعمال کر سکتا ہے دشمن اس انقلاب کے خلاف سازش کرنے کے لئے کمین لگاے ہوے ہے ہمیں ہوشیاری سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا اسلامی حکومت کی کامیابی اسلامی قوانین کی پیروی میں ہے ہمیں اس انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی اس جد و جہدکو اسی طرح جاری رکھنا ہو گا ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی نشانی ہے۔

منگل, فروری 11, 2020 03:38

مزید
ایران میں کسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے؟

ایران میں کسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے؟

اب تک امریکہ شاہ کی حمایت کر رہا تھا لیکں اب امریکہ بھی سمجھ چکا ہے کہ ایران میں شاہ کی کوئی حیثیت نہیں لہذا اس نے بھی شاہ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے امریکہ اب نئے طریقے سے اسلام اور ایران کے مسلمانوں کے خلاف کام کر رہا ہے امریکہ شاہ کے بعد ایران کی حکومت ایسے افراد کے ہاتھ میں دینا چاہتا جو شاہ کی طرح اس کی نوکری کرتے رہیں امریکہ سوچ رہا ہیکہ شاید ایرانی عوام کو نہیں معلوم کہ یہ سارے سیاسی جن کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے امریکی نواز مسلمان ہیں ایران کے مسلمان صرف اسلامی حکومت چاہیتے ہیں وہ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو مستقل ہو جس کا بنیادی قانون اسلام قوانین کے مطابق ہو امریکہ اور اس کے ساتھیوں کو ایران چھوڑنا ہی پڑے گا ایران میں ظالمین کی جگہ نہیں ہے یہ ملک اسلامی ملک ہے جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

منگل, جنوری 14, 2020 02:32

مزید
تہران میں فرزندان خمینی کا تاریخی استقبال

تہران میں فرزندان خمینی کا تاریخی استقبال

ابھی شہید سردار قاسم سلیمانی،ابو مھدی مھندس اور ان کے باوفا ساتھیوں کے تسییع جنازہ کو ایک گھنٹہ باقی ہے لیکن لوگ تہران کے مختلف کونوں سے گروہ در گروہ تہران یونیورسٹی کی طرف حرکت کر رہے تھے تہران یونیورسٹی بھیڑ سے بھر چکی تھی جس کی وجہ انتظامیہ کو ایک گھنٹہ پہلے ہی دروازے بند کرنے پڑے تھے ابھی ایک گھنٹہ باقی ہے لیکن لوگ ابھی سے یونیورسٹی کے اطراف سڑکوں پر اپنے لئے جگہ ڈھونڈ رہے تھے جمعہ سے ایران میں ایک ہی نعرہ گونج رہا ہے ہم لے کے رہیں گے انتقام، مرگ بر امریکہ، مرگ بر اسرائیل لیکن آج صبح ب تہران یونیورسٹی میں اور اس کے اطراف میں موجود عاشقان شہداء نے بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا ہے امریکا انتقام کے لئے تیار رہے۔

پير, جنوری 06, 2020 09:13

مزید
قاسم سلیمانی شہید ہو گئے

قاسم سلیمانی شہید ہو گئے

کئی دہائیوں سے اپنے دل میں شہادت کی آرزو لئے مجاہد فی سبیل اللہ جنرل قاسم سلیمانی جمعرات کی شب اپنے مولا و آقا سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی ڈگر پر چلتے ہوئے اپنے معبود حقیقی سے جا ملے۔

جمعه, جنوری 03, 2020 11:30

مزید
آیت اللہ خوئی اور آیت اللہ سیستانی کی صہیونیت کے خلاف جد و جہد

آیت اللہ خوئی اور آیت اللہ سیستانی کی صہیونیت کے خلاف جد و جہد

آیت اللہ العظمیٰ خوئی عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید تھے جنہوں نے آیت اللہ حکیم(رہ) کے بعد عالم تشیع کی مرجعیت کا عہدہ سنبھالا

جمعرات, جنوری 02, 2020 08:46

مزید
آیت اللہ جوادی آملی اور صہیونیت کے خلاف مبارزہ

آیت اللہ جوادی آملی اور صہیونیت کے خلاف مبارزہ

یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت پر تاکید

جمعرات, دسمبر 26, 2019 03:25

مزید
امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت

امام حسن مجتبی (ع) کی شہادت

امام حسن (ع) نے اپنے والد گرامی حضرت علی (ع) کی شہادت کے بعد آنحضرت کے اصحاب و انصار اور کوفہ والوں کی درخواست، اصرار اور بیعت کی وجہ سے خلافت قبول فرمائی

هفته, اکتوبر 26, 2019 08:07

مزید
مکتب اسلام کے بارے میں امام خمینی(رح) کا نظریہ

مکتب اسلام کے بارے میں امام خمینی(رح) کا نظریہ

امام خمینی کے نزدیک ''اسلام ایک ایسا مکتب ہے جو غیر توحیدی مکاتب کے برعکس تمام فردی و اجتماعی، مادی و معنوی، ثقافتی و سیاسی اور فوجی و اقتصادی مسائل میں دخالت اور نظارت رکھتا ہے اور اس (دین) میں کسی ایسے چھوٹے سے چھوٹے نکتے کو بھی نظر انداز نہیں کیا گیا، جو انسان اور معاشرے کی تربیت اور مادی و معنوی ترقی میں کردار ادا کرسکتا ہو۔''

جمعرات, اکتوبر 24, 2019 04:39

مزید
Page 12 From 36 < Previous | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 | 20 | Next >