امام خمینی(رح) اپنی کتاب چالیس حدیث میں فرماتے ہیں شفاعت اور ہدایت کے معنی ایک ہیں شفاعت کو ہدایت کے معنی میں استعمال کیا جااتا ہے مولوی کا بھی یہی نظریہ ہے مثال کے طور پر آپ ایک کوزے کو دریا میں ڈال دیں تو ہم اس کوزے سے زیادہ پانی نہیں بھر سکتے اسی طرح ہم جتنا اس دنیا میں تلاش کریں گے کہ ہماری ہدایت ہو جاے ہماری یہی کوشش اس دنیا میں ہماری شفاعت کا سبب بن سکتی ہے اعمال باقی رہنے والے ہیں یہی اعمال جو ہماری شفاعت کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
بدھ, جون 12, 2019 03:52
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کی کشیدگیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی کسی کے خلاف جنگ شروع نہیں کی اور نہ ہی کرے گا لیکن اگر کسی نے ہمارے خلاف جنگ شروع کی تو اسے ختم ہم کریں گے انہوں نے کہا آج کچھ ممالک ایران کو دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن ان کے اندر جراٰت نہیں کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف کوئی قدم اُٹھا سکیں۔
پير, جون 10, 2019 04:02
مجھے امید ہے کہ یہ عید تمام مسلمانوں کے حقیقی عید ہو گی اور مجھے امید ہیکہ ایرانی قوم کے لئے خداوند متعال کی طرف برکتیں نازل ہوں گی انسان کی اصلی اور حقیقی عید اس وقت ہو گی جس دن وہ اللہ کی رضا کو حاصل کر لے گا ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی اس دنیا کے سارے مسائل عبوری ہیں اس دنیا کی ساری کامیانی ساری ناکامیاں جلدی ختم ہو جاتی ہیں میرے اور آپ کے لئے جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ ہمارے نفس کی اصلاح ہے اس بات پر ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ خداوند متعال ہے اور ہر تقدیر وہ خود لکھتا ہے ہمیں اس بات کو مان لینا چاہیے کہ ہم اللہ کی دی ہوئی نعمتوں پر اس کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔
اتوار, جون 09, 2019 08:17
ایران میں برپا ہونے والا اسلامی انقلاب ایران کی حدود تک باقی نہیں رہے گا
منگل, جون 04, 2019 04:30
پہلوی انٹلی جنس کے سربراہ پاکروان کا اصرار تھا اور امام خمینی(رح)کی طرف سے انکار اور آخر تک امام خمینی(رح) نے اس ملاقات نہیں کی۔
هفته, جون 01, 2019 03:36
روز قدس ایک عالمی دن ہے یہ دن صرف قدس سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ دن ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں بولنے کا دن ہے یہ دن امریکا اور اس کے حامیوں کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے کا دن ہے یہ دن دنیا کی سپر طاقتوں کے خلاف بولنے کا دن ہے۔
جمعرات, مئی 30, 2019 04:10
اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں اس رات میں سب سے پم یہ کام ہیکہ انسان کو اپنے غرور کو توڑے اور خود کو محتاج اور نیاز مند تصور کرے اپنے پوردگار کے سامنے اس طرح حاضر ہو جیسے وہ دنیا کا سب سے گنہگار انسان ہے ایسا نہ ہو کہ انسان رات بھر جاگنے اور استغفار کرنے کے بعد صبح جب لوگوں کے درمیان آے تو عام انسانوں کو اپنے روز مرہ کام کرتے ہوہے دیکھ کر یہ سوچنے لگے کہ رات بھر میں کہاں تھا اور آپ کہاں تھے آپ کس قدر آپ غافل تھے اس طرح کی سوچ رات بھر کے لئے تمام اعمال کے لئے زہر ہے۔
منگل, مئی 28, 2019 04:30
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت میں بہت ساری صفات پائی جاتی ہیں اگر ہم امیر المومنین علیہ السلام کی بہادری کی طرف دیکھیں تو اسلام ان کی شمشیر وجہ سے باقی ہے اگر اہم ان کی عبادت کو دیکھیں تو محراب مسجد میں ان کی عبادت دیکھتے ہیں اور اگر نھج البلاغہ کو دیکھیں تو باب العلم کے علم کی گہرایوں کا اندازہ ہوتا ہے امام خمینی (رح) امام علی علیہ السلام کی شخصیت کا آئینہ تھے امام خمینی(رہ) کی شخصیت میں امیرالمومنین علیہ السلام کی صفات موجود تھیں لیکن آج امام خمینی (رح) کی علمی شخصیت ان کی سیاسی شخصیت میں گم ہو چکی ہے۔
اتوار, مئی 26, 2019 03:04