مذہب تشیع ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

مذہب تشیع ظالم کا مخالف اور مظلوم کا حامی ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی

صدر اسلام سے لے کر آج تک مذہب تشیع مزاحمتی گروہوں کے لئے ایک نمونہ عمل رہا ہے مذہب تشیع نے ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے شعیہ حکام نے کبھی کسی پر ظلم نہیں کیا مذہب تشیع کے عقائد کی بنیاد پر بننے والی حکومتوں نے نہ کبھی ظلم کیا اور نہ ہی کبھی ظلم سہا ہے اگر حکومت اسلامی قوانین کے مطابق بنے اور اس کے چلانے والے شیعہ ہوں تو ایسی حکومت میں کسی کے حقوق پائمال نہیں ہوں گے مذہب تشیع میں ہر انسان کو آزادی حاصل ہے اہل بیت علیھم السلام کے ماننے والے اپنے دشمنوں سے بھی بہترین اخلاق سے پیش آتے ہیں ہمارا مذہب ہمیں دوسروں کا احترام کرنا سیکھاتا ہے ہمیں اچھے اخلاق کی تعلیم دیتا ہے۔

اتوار, جنوری 26, 2020 11:41

مزید
ایران امام خمینی(رح) کا منتظر

ایران امام خمینی(رح) کا منتظر

شاہ کے فرار اور امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر سے حز ب اللہ اور انقلاب کے وفادار مومنین میں ایک جوش و خروش پیدا ہوا ان کی اللہ اکبر کی آواز گذشتہ راتوں سے زیادہ مضبوط تھی دوسری طرف استقبالیہ کمیٹی بھی رہبر انقلاب کی آمد کے مقدمات کوفراہم کرنے میں لگی ہوئی تھی۔

هفته, جنوری 25, 2020 10:25

مزید
امام خمینی(رح) کی وطن واپسی سے کون خوفزدہ تھا

امام خمینی(رح) کی وطن واپسی سے کون خوفزدہ تھا

جنوری 1979 کے ابتدائی دنوں میں امام خمینی(رح) کی وطن واپسی کی خبر نے قوم میں ایک ناقابل بیان جوش و خروش پیدا کردیا تھا۔ ایرانی عوام اپنے رہبر کی وطن واپسی کی خبر سنتے ہی خوشیاں منانے لگی امام خمینی(رح) کے چاہنے والے ایران کے مسلمان ملک کے مختلف کونوں سے اپنے عظیم الشان رہبر کے استقبال کے لئے تہران کی طرف نکل پڑے ملک کی فضایہ نے یہ خبر سنتے ہی اپنی ہڑتال ختم کرتے ہوے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم امام خمینی(رح) کو لانے کے لئے ایک جہاز پرواز انقلاب کے نام سے پیرس بھیجیں گے جہاں سے وہ امام (رہ) کو تہران لے کے آے گا ان ایام میں تہران کی اخبار نے بھی اس خبر(امام خمینی(رح) کی آمد ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی جاے گی) کو اپنی سرخیوں میں لکھا تھا۔

هفته, جنوری 25, 2020 10:56

مزید
ایران میں کسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے؟

ایران میں کسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے؟

اب تک امریکہ شاہ کی حمایت کر رہا تھا لیکں اب امریکہ بھی سمجھ چکا ہے کہ ایران میں شاہ کی کوئی حیثیت نہیں لہذا اس نے بھی شاہ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے امریکہ اب نئے طریقے سے اسلام اور ایران کے مسلمانوں کے خلاف کام کر رہا ہے امریکہ شاہ کے بعد ایران کی حکومت ایسے افراد کے ہاتھ میں دینا چاہتا جو شاہ کی طرح اس کی نوکری کرتے رہیں امریکہ سوچ رہا ہیکہ شاید ایرانی عوام کو نہیں معلوم کہ یہ سارے سیاسی جن کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے امریکی نواز مسلمان ہیں ایران کے مسلمان صرف اسلامی حکومت چاہیتے ہیں وہ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو مستقل ہو جس کا بنیادی قانون اسلام قوانین کے مطابق ہو امریکہ اور اس کے ساتھیوں کو ایران چھوڑنا ہی پڑے گا ایران میں ظالمین کی جگہ نہیں ہے یہ ملک اسلامی ملک ہے جس میں اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

منگل, جنوری 14, 2020 02:32

مزید
ایران میں امریکی جرائم کا پردہ فاش

ایران میں امریکی جرائم کا پردہ فاش

میں تمام بہن بھائیوں کا شکر گزار جو یہاں تشریف لائے میں جو کچھ بھی بیان کروں گا ان میں کچھ باتیں تکراری ہوں گی آپ نے حتما آج ریڈیو سے سنا ہوگا کہ شاہ امریکہ سے کسی دوسری جگہ منتقل ہو گیا اس مجرم کو یہاں آنا چاہیے اور ہم یہاں اس کے خلاف مقدمہ چلا کر امریکا کی سازشوں کی پردہ سے اُٹھائیں گے امریکی حکام نے جتنا ظلم اس ملک کی مظلوم عوام پر کیا سب کو دنیا کی سامنے پیش کریں گے اور پوری دنیا کو بتائیں گے کہ امریکی حکام اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں یہ لوگ کبھی بھی انسانیت کے دوست نہیں ہو سکتے یہ اپنے مفادات کو دیکھتے ہیں ان کی نظر میں دوسروں کوئی اہمیت نہیں ایران میں ہونے والے ہر ظلم کی اصلی وجہ امریکا ہے یہ لوگ سوچ رہے ہیں کہ شاہ کو ایران سے نکال لیں گے تو دنیا ان کا اصلی چہرہ دنیا نہیں دیکھ پائے گی لیکن ہم دنیا کو ان کا اصلی چہرہ دیکھائیں گے۔

پير, دسمبر 16, 2019 02:00

مزید
امریکی نواز حکومت کو قبول نہیں کریں گے:امام خمینی(رح)

امریکی نواز حکومت کو قبول نہیں کریں گے:امام خمینی(رح)

ہماری اور ہماری قوم کی سب سے پہلی مانگ یہ ہیکہ شاہ حکومت چھوڑ دے لیکن ہمارا مسئلہ صرف شاہ نہیں ہے بلکہ ہم ہر اس حکومت کے مخالف ہیں جس میں ایرانی عوام کی راے شامل نہ ہو یا وہ بھی شاہ کی طرف ان سپر طاقتوں سے وابستہ ہو تو ہم شاہ کی طرح ایسی حکومتوں کے خلاف بھی تحریک چلائیں گے ہماری تحریک صرف شاہ کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہر اس حکومت کے خلاف ہو گی جو ان طاقتوں کی غلامی کرے گی کی جن کو شاہ نے بٹھایا ہوا ہے اگر کوئی حکومت ایرانی عوام کی راے کو اہمیت نہیں دے گی ہم اس کی بھی مخالفت کریں گے ہمیں ایرانی قوم کی خدمت کرنا ہے میں ایران میں رہوں یا کہیں باہر مجھے یہ دیکھنا ہیکہ میں کہاں سے اپنی قوم کی بہتر خدمت کر سکتا ہوں۔

هفته, نومبر 30, 2019 11:49

مزید
ایرانی جوانوں کی سب سے اہم خصوصیت

ایرانی جوانوں کی سب سے اہم خصوصیت

اسلام میں رضاکار فوج کا مسئلہ کوئی نیا مسئلہ نہیں بلکہ یہ مسئلہ صدر اسلام سے چلا آرہا ہے صدر اسلام میں جب جنگ ہوتی تھی تو مختلف قبائل کے افراد جنگ میں حصہ لیتے تھے ہمارا ہدف بھی اسلام ہے لہذا ہر جوان کو اسلام کے دفاع کے لئے تیار رہنا چاہیے ہمارا یہ انقلاب بھی اسلام کے لئے ہے اسلامی حکومت سے پہلے ایران میں مسلمانوں کے سامنے اسلام کا مزاق اُڑایا جاتا تھا اور اسلام کو نابود کرنے کی کوشش کی جارہی تھی شاہ نے ایران میں اسلامی ثقافت کی جگہ امریکی اور مغربی ثقافت رائج کر رکھا تھا جب کہ ایران میں اکثریت مسلمانوں کی ہے اور یہاں اسلامی ثقافت کو ہونا چاہیے تھا نہ کہ امریکی اور مغربی ثقافت لیکن شاہ نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کو خوش کرنے کے لئے ایران میں مغربی ثقافت کو رائج کیا۔

جمعرات, نومبر 21, 2019 06:57

مزید
شاہ سے اسلام کو کتنا خظرہ تھا؟

شاہ سے اسلام کو کتنا خظرہ تھا؟

شاہ سے اسلام کو کتنا خظرہ تھا؟

جمعه, نومبر 08, 2019 03:21

مزید
Page 7 From 19 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | Next >