جیسا کہ میں اس سے پہلے بھی اس بات کو بیان کر چکا ہوں کہ ایرانی عوام کی تحریک ایک اسلامی تحریک ہے وہ اپنی تحریک کو اسلام کی خاطر چلا رہے ہیں آج اگر ایرانی عوام شاہ کی مخالف ہے کیوں کہ شاہ ایک ظالم اور جابر انسان ہے اسلام ایک ظالم اور جابر حاکم کی اطاعت کی اجازت نہیں دیتا ایران کی عوام صہیونیزم نطام کی مخالف ہے اس نظام نے کبھی بھی ایرانی عوام کی راے کو اہمیت نہیں دی یہ ایک طاغوتی نظام ہے جس کے خلاف اسلام نے تحریک چلانے کو واجب اور اس کی اطاعت کو حرام قرار دیا ہے ہماری یہ لڑائی ظلم کے خلاف ہے اور جب تک ظالم اور ظلم نابود نہیں ہوں گے ہماری تحریک اسی طرح باقی رہے گی۔
اتوار, دسمبر 15, 2019 02:19
فرزندان اسلام،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی نسل کے لئے شہادت کوئی نئی بات نہیں شہادت ہمارے لئے افتخار ہے ہمارے ائمہ اطہار علھیم السلام نے مسجد کوفہ سے لے کر صحرای کربلا تک اسلام کی خاطر قربانیاں پیش کی ہیں ایران کے مسلمان بھی اس شہادت طلب جذبے سے مستثنی نہیں ہیں اسلامی انقلاب کا اس طرح کے اصحاب حسین علیہ السلام سے دامن بھرا ہے جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر چکے ہیں اور کرنے کے لئے تیار ہیں قیامت کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے سب سے زیادہ ہماری قوم کے شہداء کھڑے ہوں گے جنہوں نے اسلام کے دفاع میں اپنی جان نثار کی ہے ہمارے علماء اور ائمہ جمعہ نے بھی اسلام کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔
بدھ, دسمبر 11, 2019 01:34
منگل, دسمبر 10, 2019 04:42
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اپنے ملک کی عزت و خود مختاری کے لئے دشمنوں کے مقابلے میں خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہیں گے
اتوار, دسمبر 08, 2019 09:04
ایسے وقت میں جب کہ اسلام اور ہمار پیارا ملک خونخوار امریکا کے مقابلے میں کھڑا ہے ضروری ہے کہ تمام طبقے کے افراد ایک صدا ہو کر اپنے اس دشمن کا مقابلہ کریں اغیار اور پہلوی خاندان کے پلید عناصر کو ملک کے حالات خراب کرنے کا موقع نہ دیں ہماری پوری قوم کو ایسے باتوں اور کاموں سے پرھیز کرنا چاہیے جس سے ملک میں اختلاف پیدا ہو اور دشمن کو فائدہ پہنچتا ہو ہمیں اپنے مراجع اور علماء کرام کا احترام کرنا ہو گا اسلامی انقلاب کے دشمن اس انقلاب کو نقصان پہنچانے کی طاق میں لگے ہوے ہیں ہمیں ہوشیاری سے کام لیتے ہوے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔
جمعه, دسمبر 06, 2019 03:43
امریکہ ایران کے خلاف ہر طرح کی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔ کیا وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوا ہے؟ کیا وہ ایران کے تیل کو روک سکا ہے؟ امریکا صرف بول سکتا ہے اس میں جرات نہیں کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کا کچھ بگاڑ سکے
اتوار, دسمبر 01, 2019 12:13
بدھ, نومبر 27, 2019 02:47
یہ پہلا موقع نہیں کہ صہیونی ریاست کی طرف سے بیت المقدس میں قائم تعلیمی اداروں کو بند کیا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے کئی حربے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔۔
پير, نومبر 25, 2019 03:21