امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے:رہبر کبیر انقلاب اسلامی
دنیا میں ایرانی عوام کی مثال نہیں ایرانی عوام نے ظلم کے خلاف ایسی لڑائی لڑی ہے جس نے مغرب اور مشرق کو حیرت زدہ کر دیا یہ مزاحمتی لڑائی انشاء اللہ کامیاب ہو گی اس خونی مزاحمت سے ایرانی عوام کو ظلم سے آزادی ملے گی ایرانی عوام شاہ کی سلطنت کو نابود کر کے اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے ایران کے مسلمان شاہ کی حکومت کو قانونی نہیں مانتے یہ حکومت ایرانی مسلمانوں کی مرضی کے بغیر قائم ہوئی ہے اس حکومت نے امریکہ کی غلامی اختیار کر رکھی ہے شاہ امریکہ کو خوش کرنے کے لئے ایران جیے ملک میں جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے وہاں اسلام کے خلاف عمل کر رہا ہے امریکہ کسی بھی ملک کا حامی نہیں ہو سکتا امریکا صرف اپنے مفادات کی خاطر دوسرے ممالک میں مداخلت کر رہا ہے ایرانی عوام کو کسی بھی صورت میں امریکہ کی غلامی قبول نہیں۔
امام خمینی (رح) کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) نے نوفل لوشاتو میں اسٹریٹ ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوے کہا کہ دنیا میں ایرانی عوام کی مثال نہیں ایرانی عوام نے ظلم کے خلاف ایسی لڑائی لڑی ہے جس نے مغرب اور مشرق کو حیرت زدہ کر دیا یہ مزاحمتی لڑائی انشاء اللہ کامیاب ہو گی اس خونی مزاحمت سے ایرانی عوام کو ظلم سے آزادی ملے گی ایرانی عوام شاہ کی سلطنت کو نابود کر کے اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے ایران کے مسلمان شاہ کی حکومت کو قانونی نہیں مانتے یہ حکومت ایرانی مسلمانوں کی مرضی کے بغیر قائم ہوئی ہے اس حکومت نے امریکہ کی غلامی اختیار کر رکھی ہے شاہ امریکہ کو خوش کرنے کے لئے ایران جیے ملک میں جہاں اکثریت مسلمانوں کی ہے وہاں اسلام کے خلاف عمل کر رہا ہے امریکہ کسی بھی ملک کا حامی نہیں ہو سکتا امریکا صرف اپنے مفادات کی خاطر دوسرے ممالک میں مداخلت کر رہا ہے ایرانی عوام کو کسی بھی صورت میں امریکہ کی غلامی قبول نہیں۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے اسلامی حکومت میں علماء کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اسلامی حکومت میں نہ ہی مجھے اور نہ ہی ایران کے دوسرے علماوں کو کسی مقام کی ضرورت ہے علماء کا کام لوگوں کی راہنمائی کرنی ہے لیکن ہم سب شاہ کی بر کناری کے بعد ایران میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں ایران کی بہادر عوام نے شاہ کے خلاف جس تحریک کا آغاز کیا ہے وہ ایک اسلامی تحریک ہے جس کا مقصد ایران میں اسلامی حکومت کا قیام ہے شاہ ایک ظالم اور خائن حاکم ہے جس نے ایران کے مسلمانوں کے حق میں بہت بڑی خیانتیں کی ہیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے ایران کی اقتصادی حالت کوبیان کرتے ہوے فرمایا کہ شاہ نے ایران کے اقتصاد کو فلج کر دیا ہے ہم ایران میں ایک صحیح اور سالم اقتصاد چاہتے ہیں ایک ایسا اقتصاد جو کسی سے وابستہ نہ ہو بلکہ ایران کا اقتصاد خود ایرانی عوام کے ہاتھ میں ہو ہم ایران میں ایک ایسا انقلاب لانا چاہتے ہیں جس سے اسلام اور مسلمانوں کو فائدہ ہو۔