میں اُن سب حضرات کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خرم شاہ کی کامیابی پر ہمیں مبارکبادی کے ٹیلگراف بھیجے میں خداوند متعال کا بھی شکر گزار ہوں جس نے اس اسلامی ملک اور اس کی عوام پر اپنی خاص عنایت کی اور اس مظلوم عوام کو ظالموں اور سپر طاقتوں کے مقابلہ میں سربلند کیا مجھے یقین ہیکہ ماالنصر الا من عنداللہ ۔مدد صرف خدا ہی کی طرف سے ہوتی ہے اور تحمیلی جنگ میں پروردگار عالم نے ہم پر بہت بڑی عنایت کی ہے میں اپنے جوانوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر اس ملک کی حفاطت کی اور خرم شہر میں اللہ اکبر کی آواز بلند کی ہمارے لئے خوش نصیبی ہیکہ کے ہمارے پاس اس طرح کے با ایمان نوجوان ہیں جو اسلام کی خاطر اپنی جان قربان کر رہے ہیں۔
هفته, اپریل 13, 2019 02:09
اطلاعات اخبار کی رپورٹ کے مطابق جس داوران شہید رجائی وزیر تعلیم تھے
جمعه, اپریل 12, 2019 10:11
مجھے آپ سے ملاقات کر کے خوشی ہوتی اور ہمیشہ آپ سے ملنے کے لئے بے چین رہتا ہوں میں آپ جوانوں سے مصافحہ بھی کرنا چاہتا ہوں لیکن میری مصروفیات مجھے اس بات کی زیادہ اجازت نہیں دیتیں میں آپ سب کا شکر گزار ہوں آپ اسلام کے پاسدار ہیں آپ اپنے ملک اور اسلام کی خدمت کر رہے ہیں ان مشکل حالات میں بھی اسلام اور ملک کے لئے آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں ان تمام خدمات کا اجر اللہ تعالی آپ کو دے گا آپ میرے فرزند ہیں، آپ اسلام کی طاقت ہیں۔
جمعه, اپریل 12, 2019 10:00
امام خمینی (رح) کے پوتے سید حسن خمینی نے سپاہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دئے جانے کے امریکا کے غیر قانونی اور خطرناک اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ امریکہ کے اس غیر قانونی اقدام قومی یکجہتی اور اتحاد سے دینا ہوگا ۔
جمعرات, اپریل 11, 2019 12:50
اسلامی انقلاب کے راہنما امام خمینی(رح) شعبان المعظم کی اہمیت اور فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں
منگل, اپریل 09, 2019 06:30
حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں
پير, اپریل 08, 2019 11:14
امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ شعبان المعظم کا مہینہ رمضان المبارک کے لئے تیاری کا مہینہ ہے رمضان المبارک کا مہینہ نزدیک ہے لہذا اس مہینے میں آپ خود کو تیار کریں اور تقویٰ الہی سے اپنے آپکو مزین کریں ایک حدیث میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ رمضان المبارک کے استقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں دُعیتُم الى ضیافَةِ اللَّه لوگوں کی مہمان نوازی اور اللہ تعالی کی مہمان نوازی میں فرق یہ ہیکہ جب آپ کو ایک شخص مدعو کرتا ہے تو وہ اپنی استطاعت کے مطابق آپ کی مہمان نوازی کرے گا۔
پير, اپریل 08, 2019 09:41
ہمیں حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے دنیا کو اسلام کی حقیقت سے آشنا کرنا ہے ہمیں قرآن کی حقیقی صورت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے اگر دنیا کو اسلام اور قرآن کی حقیقت معلوم ہوجاے تو پوری دنیا قرآن اور اسلام کی فریفتہ بن جاے گی آج انحرافات اس لئے ہیں تانکہ لوگ اسلام اور قرآن کی حقیقت تک نہ پہنچ سکیں یہ انحرافات لوگوں کو قرآن اور اسالم سے دور کرنے کے لئے ہیں لیکن یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسلام ناب محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کریں اور دنیا کو قرآن کا عاشق بنائیں آج مسلمانوں کا سب سے بڑا ددشمن امریکہ اسلام کو نابود کرنے کے لئے ہم ممکن کوشش کر رہا ہے وہ امریکہ کچھ اسلامی کے ذریعے اسلام کو ایک وحشی اور خطرناک مذہب کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے۔
اتوار, اپریل 07, 2019 06:40