حــج کےلئے استطاعت اور نیابتی اجیر کے بارے میں؟

سوال: کیا حج کی استطاعت کا اول سال ماہ شوال کی اول سے شروع ہوجاتا ہے اور ماہ شوال سے پہلے اگر مالی قدرت پیدا ہوجائے تو کیا جائز ہے کہ اس مال کو دوسرے مصارف میں خرچ کرے اور اب اس پر حج واجب نہیں؟ یا ایام حج کے بعد دوسرے سال تک سال استطاعت شمار ہوگا اور مستطیع کیلئے جائزنہیں کہ اپنے کو استطاعت سے خارج کرے؟ جواب: اگر بدنی ومالی اور استطاعت کے تمام شرائط حاصل ہوجائیں تو خود کو استطاعت سے خارج نہیں کرسکتا خواہ اوائل سال ہی میں کیوں نہ ہو۔ سوال: اگر کسی کی نیابت میں کوئی حج کرنے کیلئے اجیر مقرر ہوا ہے اور اس کے بعد خود بهی اسی سال مالی طورپر مستطیع ہوجائے تو اس کا وظیفہ کیا ہے؟ جواب: نیابت والا حج بجا لانا چاہئے۔

ای میل کریں