شام کے قید خانے میں امام حسین علیہ السلام کی کونسی بیٹی شہید ہوئی تھی؟
مقتل میں نقل ہوا ہے کہ شام کے قید خانے سے بھی ایک بچی کے رونے کی آواز آرہی تھی جتنے بھی افراد قیدی بنائے گئے تھے وہ سب جانتے تھے کہ یہ آواز امام حسین علیہ السلام بیٹی حضرت رقیہ سلام اللہ علیھا کی ہے وہ نیند سے اٹھی ہیں اور اپنے بابا کے لئے رو رہی ہیں شاید انہوں نے بابا کو خواب میں دیکھا ایسے موقع پر یزید نے حکم دیا کہ امام حسین علیہ السلام کے سر مبارک کو جناب رقیہ کو دیکھا یا جائے حضرت رقیہ کی قبر مبارک بھی شام میں جناب زینب سلام اللہ علیھا کی قبر مبارک کے نزدیک ہے۔