اسرائیل کا مقابلہ نہ کرنے کے کیا نقصانات ہوں گے؟
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اگر اسرائیل کو اسی طرح آزاد چھوڑ دیا تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل عرب کے دوسرے ممالک پر قبضہ کر لے گا اگر اسرائیل کی پیشرفت کو روکنا ہے تو عالم اسلام کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اسی لئے امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو قدس سے منسوب کیا تھا تاکہ سارے مسلمان متحد ہو کر فلسطین کا دفاع کریں اور پوری دنیا میں اسرائیل کے مظالم کو اجاگر کریں یوم قدس ایک عالمی دن ہے یہ دن مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے برائت کرنے کا دن ہے۔