ایرانی سفیر اور سفارتخانے کے بارے میں امام خمینی(رح) کیا فرماتے ہیں؟
امام خمینی(رح) فرماتے ہیں اسلامی جمہوریہ ایران کی تشکیل کے بعد میں نے ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کی اصلاح کی تاکید کی ہے کیوں کہ یہ ملک کے باہر اسلامی جمہوریہ ایران کا نمائندہ ہے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور سفارت خانہ ہر ملک میں اسلامی انقلاب کا نمائندہ ہے لہذا ایران کے سفارتخانے کو اسلامی انقلاب کے مطابق ہونا چاہیے اگر کوئی سفارتخانہ اسلامی انقلاب کی شان کے مطابق نہ ہو تو ایسے سفارتخانے کے ہونے سے نہ ہونا بہتر ہے۔