سوال: کیا جمعہ کے دن دو مرتبہ اذان دے سکتے ہیں؟
جواب: جمعہ کے دن د وسری مرتبہ اذان دینا بدعت اورحرام ہے اوریہ وہ اذان ہے جسے مخالفین اس اذان کے بعد کہ جوان کافریضہ ہے دیتے ہیں اورکبھی اس پر تیسری اذان کا اطلاق بھی ہوتا ہے جو شاید تیسری اذان اوراقامت کی وجہ سے ہے یا(ممکن ہے)تیسری اذان اعلان کے لئے ہوجبکہ پہلی اذان نماز کے لئے ہویا تیسری اذان ،اذان صبح اورظہر کے اعتبار سے ہواورظاہر یہ ہے کہ یہ اذان عصر کے علاوہ ہے۔
تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 264