نماز جمعہ

کیا مسافر کے لئے نماز جمعہ میں حاضر ہونا جائز ہے؟

سوال: کیا مسافر کے لئے نماز جمعہ میں  حاضر ہونا جائز ہے؟

جواب: مسافر کے لئے نماز جمعہ میں  حاضر ہونا جائز ہے اوراس کے ذریعے نماز جمعہ منعقد ہوجاتی ہے اورظہر کے بدلے میں  کافی ہے لیکن اگرچند مسافر حاضرین کے بغیر ہی نماز جمعہ قائم کرنا چاہیں  تووہ ان سے منعقد نہیں  ہوگی اوران پرنماز طہر واجب ہے اگروہ قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں  توا ن کے لئے نما زجمعہ قائم کرناجائز ہے اوریہ بات جائز نہیں  ہے کہ مسافر تعداد مکمل کرنے والا ہو۔

تحریر الوسیلہ، ج 1، ص 261

ای میل کریں