اتحاد اور یکجہتی کے کیا فوائد ہیں؟
امام خمینی(رح) فرماتے ہیں ’’متحد رہیں ‘‘ اگر ہم اس جملے کے معانی کی پیروی کریں ۔ خدا کے اس حکم کی پیروی کریں تو پھر کوئی کچھ کہے اس کی آواز ہمارے کانوں میں نہیں پڑنے کی کچھ بھی افواہیں پھیلائیں یا ہتھکنڈے استعمال کریں وہ اپنی موت آپ مرجائیں گے۔ کسی قسم کی بھی دروغگوئی سے کام لیں ۔ ان کا یہ سب کچھ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔ اس لیے کہ ہم نے اس بنیاد (وحدت) کو مضبوط اور محکم بنالیا ہے۔ ہمارا اتحاد خدا کیلئے ہے۔ ہماری وحدت ویکتائی اس لیے نہیں کہ خود کسی مقام ومنصب پر پہنچ سکیں اور کوئی کام کرسکیں ۔ ہمارا اتحاد اس لیے ہے، چونکہ خدا نے فرمایا ہے کہ متحد رہیں