دینی اقلیتوں کو رکن پارلیمنٹ کے انتخاب اور رائے دینے کا حق
سوال: اس بارے میں پتہ چلا ہے کہ آپ دوسرے ادیان خاص کر یہودیت اور عیسائیت کے مخالف ہیں، اگر ممکن ہے تو آپ اسلامی فرقوں اور دوسرے ادیان کے بارے میں اپنا نظریہ بیان فرمائیں۔
جواب: ہم نے بارہا کہا ہے کہ اسلام دینی اقلیتوں کے احترام کا قائل ہے اور وہ ہماری اس مملکت میں آزاد ہیں یہاں تک کہ انہیں ووٹ دینے کا حق ہے، انہیں اپنے رکن پارلیمنٹ کے انتخاب کا حق حاصل ہے، یہ جو کہا گیا ہے کہ ہم ان کے مخالف ہیں یہ شاہ کی پھیلائی ہوئی افواہ ہیں، اسلام نے ہمیشہ ان کے ساتھ پر امن رویہ اختیار کیا ہے اور یقینا اسلامی حکومت میں ان کی زندگی موجودہ زندگی سے بہتر ہوگی۔
صحیفہ امام، ج ۵، ص ۴۳۲