عقائد اور دینی احکام پر عمل کی آزادی
سوال: ایران میں بہت سے لوگ خصوصاً روشن خیال افراد اعتقاد کے باوجود اپنے مذہبی فرائض پر عمل نہیں کرتے یا یہ کہ مذہب کے قائل ہی نہیں ہیں ایسے افراد کے ساتھ اسلامی حکومت کا کیا برتاؤ رہے گا؟
جواب: ہماری سعی یہ ہوگی کہ ایسے افراد کو راہ نجات دکھائی جائے اگر وہ لوگ اس راہ پر گامزن نہ ہونا چاہتے ہوں پھر بھی اپنی روزمرہ کی زندگی میں آزاد رہیں گے مگر یہ کہ قوم اور ملک نقصان دہ سازشیں تیار کرنے لگیں۔
(صحیفہ امام، ج ۵، ص ۴۱۴)