لیبیا

انقلاب کی مدد

لیبیا کی حکومت اور فلسطین کی نیشنل لبریشن فرنٹ ایران میں شاہ مخالف تحریکوں کی مالی امداد کرتی ہیں

سوال: حضرت آیت اﷲ امام خمینی  (رح) اخباری رپورٹوں  میں  شائع ہوا ہے کہ لیبیا کی حکومت اور فلسطین کی نیشنل لبریشن فرنٹ ایران میں  شاہ مخالف تحریکوں  کی مالی امداد کرتی ہیں ۔ کیا آپ بتائیں گے کہ لیبیا، تنظیم آزادی فلسطین اور دوسرے ممالک، کمیونسٹ پارٹیاں  آپ کی تحریک کی کس حد تک مالی امداد کرتی ہیں ؟

جواب: ہمیں  ان کی مالی امداد کی کوئی ضرورت نہیں  ہے۔ ہاں ! اپنے اہداف وپیغامات کی تبلیغ ونشر واشاعت کے سلسلے میں  دوسروں  کی مدد کی ضرورت ہے لیکن کسی نے اب تک کوئی مدد نہیں  کی ہے۔  کمیونسٹ پارٹیوں  اور دوسرے ممالک نے ہماری کوئی مدد نہیں  کی ہے۔ یہ ہے حقیقی معنوں  میں  خودمختاری۔۔۔

سوال:  لیبیا کے بارے میں  آپ کا کیا خیال ہے؟

جواب: یہ ایک دوسرا مسئلہ ہے۔ جن اسلامی مسائل پر وہ عمل کرتے ہیں  ان کے سلسلے میں  ہم ان سے متفق ہیں ۔

صحیفہ امام،ج ۵، ص ۱۸۱

ای میل کریں