سوال: اسرائیل کی حالیہ فوجی کاروائیوں کی وجہ سے ایک اور عرب سرزمین یعنی جنوبی لبنان جو کہ شیعہ علاقہ ہے ان کے قبضہ میں آگیا ہے۔ آپ کا اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟
جواب: جنوبی لبنان سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ جس طرح ممکن ہو اپنے گھروں میں واپس لوٹ آئیں اور اپنی سرزمین کو ان سے واپس لینے کیلئے لڑنا ان کی شرعی ذمہ داری ہے، قبل اس کے کہ اسرائیل وہاں اپنے لوگوں کی رہائش کا بند وبست کرے۔ میں نے خود ایرانیوں اور دنیا کے شیعوں سے درخواست کی ہے کہ جنوبی لبنان میں اپنے بھائیوں کی مدد کیلئے تیزی سے آگے بڑھیں ۔ ہماری اس دعوت کے مثبت اثرات بھی ظاہر ہوئے لیکن ان لوگوں کی ضرورتوں سے متعلق ضروری سامان صرف حکومتوں کے پاس ہے۔ صرف حکومتیں ہی اسرائیل کو اس سرزمین سے نکلنے پر مجبور کرسکتی ہیں ۔
صحیفہ امام،ج ۳، ص ۳۷۴