امریکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر غضبناک کیوں ہے؟

امریکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر غضبناک کیوں ہے؟

وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا / اسراء81

وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا / اسراء81

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید غصے میں ہے اور ان دنوں جو کچھ اس کی زبان سے نکل رہا ہے اور اسکے عمل سے ظاہر ہو رہا ہے وہ ایک ایسے زخمی بھیڑیئے کے رونے سے شباہت رکھتا ہے جو اپنے ہدف تک پہنچنے کیلئے آخری رکاوٹ برطرف کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہوتا ہے۔

امریکی صدر سب سے بہتر اس حقیقت کو درک کر رہا ہےکہ آج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران کس مقام پر کھڑی ہے اور ٹرمپ امریکی جاہ طلب مفادات کی گردن پر سپاہ کے فوجی بوٹوں کے دباو کا احساس کر رہا ہے۔

امریکہ گلوبل ولیج کا چوہدری بننے کا خواہش مند ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک طاقتور دفاعی ونگ ہونے کے ناطے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایسا نہیں ہونے دیتی؛ ٹرمپ شدید غصے میں ہے، ماضی کے تمام امریکی صدور کی طرح جو سپاہ پاسداران پر غضب ناک تھے اور غیر متوقع انداز میں ایران اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف اپنی تمام سرگرمیوں کا اصلی مقصد بیان کر چکا ہےکہ ایران اور سپاہ پاسداران دہشتگرد ہیں!!

سابق ڈکٹیٹر صدام کے مظالم کے مقابلے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے عراقی عوام اور کردستان شہریوں کی بھرپور حمایت کی؛ اسی طرح گزشتہ چند سالوں میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی یلغار کے مقابلے میں بھی سپاہ انقلاب ہی تھی جو عراقی کردوں اور شام کی عوام کی محفوظ پناہگاہ ثابت ہوئی۔

جنوبی لبنان میں پاسداران انقلاب اسلامی کا کردار صرف دفاعی حد تک محدود نہ تھا بلکہ ایسی حکمت عملی اختیار کی کہ لبنان کی سرزمین امریکہ کے دوست اور بھائی ملک اسرائیل کے قبضے سے آزاد کروا لی گئی اور اصلی مالکین یعنی لبنانی عوام کے سپرد کر دی گئی۔

یہ تمام محاذ درحقیقت خطے میں امریکی اثر رسوخ بڑھانے کی فرنٹ لائن تھے جن پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ڈٹ کر اس کا مقابلہ کیا اور امریکہ کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔

روح اللہ حضرت امام خمینی علیہ الرحمہ کی یادگار، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی درحقیقت ہر جگہ امریکی اور اسرائیلی مفادات کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک مضبوط بازو کے طور پر ظاہر ہوئی ہے؛ اسی لئے مستکبر شیطان بزرگ امریکہ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے شدت کے ساتھ غضبناک ہے؛ اور شہید مظلوم آیت اللہ بہشتی کے بقول: "اس غضب میں ہی مر جا" وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا؛ صدق اللہ العلی العظیم و صدق نبیه الامین الکریم و نحن علی ذلک من شاھدین و الشاکرین والحمدللہ رب العالمین۔

ای میل کریں