سوال: جو عورت اپنی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتی ہے تا کہ تحصیل کے بعد کسی حلال کام کا انتخاب کرے لیکن اس وقت اس کی تحصیل نا محرم کے روبرو ہونا لازم ہے۔ مثلا یونیورسٹی کلاس میں رہنا پڑے گا جس میں مرد اور عورت ایک ساتھ ہیں۔ کیا اس قسم کی تحصیل علم جائز ہے یا نہیں؟
جواب: تحصیل علم کا جاری رکھنا حلال شعبوں میں اشکال نہیں رکھتا، لیکن نامحرموں سے پردہ اور اختلاط سے پرہیز کرنا لازم ہے، لیکن اگر تعلیم کا جاری رکھنا نامحرموں کے ساتھ اختلاط کا مستلزم ہو اور اسی طرح دینی اور اخلاقی مفاسد کے ہمراہ ہو تو اس کو ترک کرنا چاہیئے۔
توضیح المسائل، ص 535