امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ فاطمہ (س) کو کس نے غسل دیا؟
صادق آل محمد (ع) نے سیدہ فاطمہ زہراء علیہا السلام کی عصمت کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا:
"غسلها اميرالمؤمنين، لانها كانت صديقة، و لم يكن ليغسلها الا صديق"
جی! امیرالمومنین علی (ع) نے بنت رسول اعظم فاطمۃ الزہراء (س) کو غسل دیا، کیونکہ فاطمہ (س) معصوم تھی اور معصوم کو معصوم کے علاوہ کوئی اور غسل نہیں دے سکتا۔
جیسے ہی سائل نے تعجب کیا تو امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
حضرت مریم علیہا السلام کے بارے میں بھی اسی طرح ہےکہ اس کو حضرت عیسی علیہ السلام کے علاوہ کسی اور نے غسل نہیں دیا ہے۔
[بحارالانوار، ج43، ص184؛ عوالم، ج11، ص260]