فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو کس نے غسل و کفن دیا؟

فاطمہ (س) معصوم تھی اور معصوم کو معصوم کے علاوہ کوئی اور غسل نہیں دے سکتا۔

ID: 52160 | Date: 2018/02/20

امام جعفر صادق علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ فاطمہ ) کو کس نے غسل دیا؟


صادق آل محمد ) نے سیدہ فاطمہ زہراء علیہا السلام کی عصمت کی گواہی دیتے ہوئے فرمایا:


"غسلها اميرالمؤمنين، لانها كانت صديقة، و لم يكن ليغسلها الا صديق"


جی! امیرالمومنین علی ) نے بنت رسول اعظم فاطمۃ الزہراء ) کو غسل دیا، کیونکہ فاطمہ ) معصوم تھی اور معصوم کو معصوم کے علاوہ کوئی اور غسل نہیں دے سکتا۔


جیسے ہی سائل نے تعجب کیا تو امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:


حضرت مریم علیہا السلام کے بارے میں بھی اسی طرح ہےکہ اس کو حضرت عیسی علیہ السلام کے علاوہ کسی اور نے غسل نہیں دیا ہے۔


[بحارالانوار، ج43، ص184؛ عوالم، ج11، ص260]