بہائیت

بہائی فرقہ

اس کا حکم مرتد ملی کا ہے

سوال: بہائی جیسے مرتد فرقے کا مال جو انہوں نے ارتداد کے بعد حاصل کیا ہو اس کا نقل  و انتقال اور اس سے معاملہ کرنا  جائز ہے؟ اور ان کی اولاد بھی دوسرے فرقوں کی طرح مرتد ملی محسوب ہوگی اور ان کے ساتھ معالمہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: ان جیسے اشخاص کے ساتھ معالمہ نہیں کرنا چاہیئے اگر چہ وہ مال جو ارتداد کے بعد انہوں نے حاصل کیا ہے ان کا مِلک ہے اور ان کی اولاد ارتداد سے پہلے مسلمان کے حکم میں ہیں، مگر جب بلوغ کے بعد کفر کا اظہار کرے تو اس صورت میں اس کا حکم مرتد ملی کا ہے اور اولاد کا حکم ارتداد کے بعد سب کفار کا ہے اور مرتد کا حکم نہیں رکھتے۔

توضیح المسائل، ص 536

ای میل کریں