سوال: حکومت کے بارے میں میرا سوال یہ ہے کہ آپ جو جمہوریہ قائم کریں گے وہ اسلامی ہوگی۔ بنابریں ، کیا آپ خود اس کی سربراہی قبول کریں گے؟
امام خمینی: پہلی بات یہ ہے کہ یہ عوام ہوں گے جو ماہر اور قابل اعتماد افراد کو منتخب کریں گے اور امور کی ذمہ داری انہیں سونپیں گے۔ میں ذاتی طورپر کوئی خاص ذمہ داری قبول نہیں کروں گا۔ البتہ عوام کے شانہ بشانہ ہمیشہ صورتحال پر نظر رکھوں گا اور راہنمائی پر مبنی اپنا فرض انجام دوں گا۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۱۴۵