سوال: کیا آپ چاہتے ہیں کہ جس طرح آیشمن کو پکڑ کر اسرائیل لے جایا گیا اسی طرح اسے بھی پکڑ کر ایران لایا جائے؟
امام خمینی: میں چاہتا ہوں کہ وہ ایران آئے، اسے ایران لایا جائے اور ہم اس کے خلاف مقدمہ چلائیں ۔ [مترجم کو مخاطب کر کے] اس سے کہیے کہ مدرس مرحوم سابق شاہ [رضا شاہ] کے سخت مخالف تھے۔ ایک دفعہ جب شاہ دورے سے ایران واپس آیا تو مدرس مرحوم نے اس سے کہا کہ میں نے تیرے لیے دعا کی ہے۔ اسے بہت اچھا لگا کہ ایک دشمن نے کیونکر [اس کی جان کی سلامتی کی] دعا کی! [مدرس نے] کہا: ’’اصل بات یہ ہے کہ اگر تو مرجاتا تو جو مال ودولت تونے غیر ملکیوں کو دیا ہے وہ سب ہمارے ہاتھ سے نکل جاتا اور میں نے دعا کی ہے کہ تو زندہ واپس لوٹ آئے تاکہ ہم اپنی دولت واپس لے سکیں ‘‘ اب ہمارا بھی یہی حال ہے اور یہ بیٹا [شاہ] اس [رضا شاہ]سے زیادہ ہماری دولت بیرون ملک لے گیا ہے۔
صحیفہ امام، ج ۱۰، ص ۱۰۰