بیرون ملک قتل

بیرون ملک قتل

میں چاہتا ہوں کہ اسے ایران لایا جائے

سوال:  کیا آپ نے حکم دیا ہے کہ شاہ کو بیرون ملک قتل کردیا جائے؟ یا آپ نے کہا ہے کہ جو شخص بھی یہ کام کرے گا وہ ایک عظیم شخص شمار ہوگا اور اگر وہ کارروائی کے دوران مارا گیا تو جنت میں  جائے گا؟

امام خمینی:  نہیں ! میں  نے نہیں  کہا ہے، کیونکہ میں  چاہتا ہوں  کہ اسے ایران لایا جائے اور اس نے ملت ایران کے خلاف جو جرائم پچاس سالوں  کے دوران انجام دئیے ہیں  اور اس کے علاوہ خیانت اور دولت کی لوٹ مار کے جرم کے سلسلے میں  اس پر مقدمہ چلایا جائے۔ اگر وہ بیرون ملک قتل ہوجائے تو وہ ساری دولت ضائع ہوجائے گی۔ لیکن اس کی بجائے اگر اس پر یہاں  مقدمہ چلایا جائے تو ہم ساری دولت حاصل کرلیں گے۔ نہیں ! میں  نہیں  چاہتا ہوں  کہ وہ بیرون ملک قتل ہو۔ میں  اس کو زندہ یہاں  چاہتا ہوں  اور اسی لیے میں  اسی طرح اس کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں  جس طرح آیت اﷲ مدرس (ره) رضا [شاہ] کی سلامتی کیلئے دعا کرتے تھے۔

طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۳۵۹

ای میل کریں