سوال: اگر شاہ دولت واپس کر دے تو کیا آپ اس کا پیچھا چھوڑ دیں گے؟
امام خمینی: ہاں ! اگر وہ واقعی دولت واپس پلٹا دے تو اس اعتبار سے اس کا پیچھا چھوڑ دیا جائے گا لیکن جو اس نے اسلام اور ملک کے ساتھ خیانت کی ہے تو اس کے اعتبار سے نہیں ۔ [انقلاب کی کامیابی سے] ۱۶ سال قبل کئے جانے والے ۱۵ خرداد کے قتل اور اس کے بعد ’’جمعہ سیاہ‘‘ [۱۷ شہریور ۱۳۵۷] کے قتل عام کو کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟ اسے کیسے معاف کیا جاسکتا ہے جس نے اتنے سارے افراد کو شہید کیا اور پھر فرار ہوگیا؟ اگر تمام شہید زندہ ہوجائیں تو شاید میں اسے معاف کر سکوں اور اس بات پر راضی ہوجاؤں کہ وہ تمام دولت جو اس شخص [شاہ] اور اس کے خاندان نے چوری کی ہے، ان سے واپس لوں ۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۳۶۰