سوال: جنابعالی کی طاقت کا انحصار کس سیاسی طاقت یا دوسرے کسی ادارے پر ہوگا؟ کیا آپ قومی محاذ کا سہارا لیں گے یا علماء کا؟ اس سے پہلے آپ نے فرمایا تھا کہ یہ فقہاء اور دوسرے افراد ہیں جن کو حکومتی امور اپنے ہاتھ میں لینا چاہئیں ، کیا جیسا کہ آپ نے پہلے کہا تھا اس پر اسی طرح عمل کیا جائے گا؟
امام خمینی: میں نے ایسی بات نہیں کی ہے کہ علماء حکومت کا انتظام سنبھالیں گے۔ علماء کی ذمہ داری دوسری ہے۔ البتہ قوانین کی نگرانی علما کے ذمے ہوگی اور علماء کا سہارا ملت ہے، پارٹی نہیں ۔ میرا سہارا بھی ملت ہے اور میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۳۳۷