خطرناک واقعات

خطرناک واقعات

میں خدا سے شہادت کیلئے دعا گو ہوں

سوال:  آپ نے گزشتہ جمعرات کے دن اس امکان کا اظہار کیا تھا کہ آپ کے تہران داخلے کے وقت خطرناک واقعات پیش آسکتے ہیں ، کیا گزشتہ چند گھنٹوں  کے واقعات سے اس تشویش کی تصدیق ہوتی ہے؟

امام خمینی:  جب تک یہ حکومت ہے، جب تک یہ حکومت قائم ہے، اس طرح کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔ جب اس حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا، امن قائم ہوجائے گا۔ مسئلہ میری ذات کا نہیں ہے، میں  خدا تعالیٰ سے دعا گو ہوں  کہ میں  ملت کے سامنے شہید ہوجاؤں  اور اس کے درمیان قتل کیا جاؤں ۔ میں  نے بارہا کہا ہے کہ مجھ میں  اور ایک عام شخص میں  کوئی فرق نہیں  ہے۔

صحیفہ امام، ج ۵، ص ۵۳۹

ای میل کریں