سوال: آپ عراق چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئے؟ آپ نے اپنی جلاوطنی کے مزید ایام گزارنے کیلئے پیرس کا انتخاب کیوں کیا حالانکہ آپ کو ایران واپس لوٹنے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے؟ کیا آپ کو پیرس پسند ہے؟
امام خمینی: عراق نے شاہ کے دباؤ میں آکر، مجھ پر دباؤ ڈالا اور میں نے یہ اپنا شرعی اور الٰہی فرض سمجھا کہ اپنی جدوجہد کی خاطر مجبوراً اس ملک کو چھوڑ دوں۔ فرانس میں بھی عارضی طورپر ہوں اور کسی خاص جگہ رہنا، اہم نہیں ہے۔
طلیعہ انقلاب اسلامی، ص ۱۳۰