سوال: اداروں میں بعض افراد ایسے بھی ہیں کہ جن کے بارے میں انسان کو احساس ہوتا ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کو پسند نہیں کرتے اور فقط اُنہوں نے اپنے ظاہر کو تبدیل کررکھا ہے اور احتمال ہے کہ وہ بعض اوقات کام بھی خراب کرتے ہیں ۔ کیا مملکت کے ذمہ دار، اداروں تک ایسے افراد کی شکایت کرنے میں شرعی نظر سے اشکال تو نہیں ہے؟ ان کے ساتھ خاندانی آمد ورفت کی کیا حیثیت ہے؟
جواب: اگر کام میں خرابی پیدا کریں تو وعظ و نصیحت کے بعد ان کی شکایت کرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
استفتاء ات، ج ۱، ص ۴۸۴