امام خمینی (رح) نور ِاسلام کا جلوہ گر

امام خمینی (رح) نور ِاسلام کا جلوہ گر

ایران سے اسلام کا سورج یعنی امام خمینی (رح)اور انقلاب اسلامی ظہور ہونے کے باوجود ابھی بھی نئی جاہلیت اپنے باطل تصورات و خیالات پر اصرارکرتی ہے اور دین کو سیاست سے الگ جانتی ہے

امام خمینی (رح) دُنیا سے تاریکی اورجہالیت کو دور اور نور ِاسلام کو جَلوَہ گر کرنے میں کامیاب ہوئےاور یہی ہم تمام مسلمانوں کی دیرینہ آرزو تھی۔ آج مسلمان یدِواحدہ(وحدت)کے ساتھ سرگرم نہیں ورنہ عالمی سامراجی طاقتوں کے جھوٹے تصورات و خیالات سب کے سب وحدت اور بھائی چار ے گی کے سایہ آسانی سے نیست و برباد ہوجاتیں ۔ ایران سے اسلام کا سورج یعنی امام خمینی (رح)اور انقلاب اسلامی ظہور ہونے کے باوجود ابھی بھی نئی جاہلیت اپنے باطل تصورات وخیالات پر اصرارکرتی ہے اور دین کو سیاست سے الگ جانتی ہے ۔ لیکن انقلاب ِاسلامی نے ان کے عقاید اور خیالات کے خلاف کو ثابت کیا اور آج پوری طاقت،شان وشوکت،پُراُمید اور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے اور میں اس بات پر ایران کی مسلمان اور جاں نثار قوم کو مبارک باد پیش کرتاہوں ۔

جمالی ۔ شکیل ۔ہندوستان کے"نکہت'' کتابچہ کے مدیر (امام خمینی (رح) ازنگاہ خبگان جہان: ص 177)

ای میل کریں