نماز

شرعی مسائل کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی

تو آپ معذور ہیں

سوال: میں  نے چند سال ہوئے ہیں  شادی کی ہے اور میں  خود، دینی وشرعی مسائل سیکھنے کی بہت زیادہ کوشش کرتا ہوں  اور امام خمینی  ؒ کا مقلد ہوں ، لیکن افسوس کے ساتھ میری بیوی شرعی مسائل کو زیادہ اہمیت نہیں  دیتی اور بعض اوقات بہت زیادہ شور شرابہ کرنے پر ایک دفعہ نماز پڑھ لیتی ہے اور کئی بار نہیں  بھی پڑھتی اور یہ چیز مجھے بہت زیادہ رنجیدہ کرتی ہے یہاں  میرا فریضہ کیا ہے؟

۱۔ کیا شرعاً اُس کے ہاتھ کے پکے ہوئے کھانے کھانا جائز ہے؟

۲۔ کیا اس سلسلے میں  قیامت کے دن میں  جوابدہ ہوں  گا؟

۳۔ کیا اُس کی دین سے بے توجہی کے سبب اُسے طلاق دے دینی چاہیے؟

جواب:  اگر وہ خدا یا رسول  ؐ  یا ضروریات دین میں  سے کسی ایک ضرورت دینی کی منکر نہیں  تو وہ پاک ہے۔ اُسے فقط امر بالمعروف کریں  اور اگر موثر نہ ہو تو آپ معذور ہیں  ضروری نہیں  اُسے طلاق دیں ۔ البتہ طلاق کا اختیار خود آپ کے اپنے ہاتھ میں  ہے۔

استفتاءات، ج ۱، ص ۴۸۶

ای میل کریں