امام خمینی (رح) کی سیرت کو دنیا میں بیان کیا جائے

یمن کی تنظیم مستقبل العدالہ کے سکریٹری جنرل

ID: 52250 | Date: 2018/02/24

ایسنا نیوز کی رپوت کے مطابق: حاج شیخ حسن العماد نے 26 بہمن کو امام خمینی رح کی عالمی تحریک کانفرنس میں اسلامی ممالک سے شریک ہونے والے نمائندوں کی جنوبی خراسان میں ولی فقیہ کے نمائندے سے ملاقات کے دوران کہا:امام خمینی رح کی یاد اور ان کا نام پوری دنیا میں آزادی چاہنے والوں کے لئے خوشگوار ہے۔کیوں کے امام خمینی رح نے ایک بار پھر اسلام کو زندہ کیا تھا اور مسلمانوں کی سچے اور حقیقی اسلام کی طرف راہنمائی کی۔


 انھوں نے اس بیان کے ساتھ کہ امام خمینی رح کا انقلاب عالمی انقلاب تھا جس  نے تمام  سرحدوں کو ختم کر دیا تھا کہا: بدقسمتی سے آج دشمنوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے پیغمبراکرم ﷺ کے ماننے والوں کی ایک بڑی تعداد منحرف ہو چکی ہے اور وھابی قاتلوں کو سوریہ بحرین اور عراق میں شیعوں کو ختم کرنے کے لئے بھیج رہے ہیں۔


انھوں نے مزید کہا: آج اسلامی ممالک میں امام خمینی رح کے افکار کو بیان کرنے کی بہت ضروری ہے تمام حریت پسند افراد کو چاہیے کے اس وہ اس عمل کو اہمیت دیں۔


نیجریہ کے نمائندے محمد مختار نے اس کانفرنس میں اس بیان کے ساتھ کہ آج ہر مسلمان ایک خمینی ہو کہا: پوری دنیا میں اسلام کے دشمنوں کی سازشیں اس حد تک پہنچ چکی ہیں کے پوری طاقت کے ساتھ اُنکا مقابلہ کرنا ہو گا۔


انھوں نے مزید کہا:دشمن آج اینٹرنٹ اور ٹیلی ویژن پر مسلمانوں کے خلاف لڑھ رہا ہے اور ایک انقلانی مومن کو کوشش کرنی چاہیے تاںکہ دشمنوں کی سازشوں کا شکار نہ بنے۔


پاکستان کے نمائندہ علی احمد صالح نے اس کانفرنس میں بیان کیا کہ دنیا کی طاقتوں نے آج مسلمانوں کو تقسیم کرنا اپنا ایجنڈا بنا رکھا ہے لہذا ایسے حالات میں ضروری ہے کے امام خمینی رح کے وصیت نامہ کو دنیا میں بیان کیا جائے۔


انھوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی انقلاب دنیا میں ظلم کے خلاف دوسرے مظلوموں کی استقامت کے لئے ایک چنگاری تھی کہا:آج پوری دنیا میں امام خمینی رح کے افکار اور اُن کی تحریک کی تعریف کی جاتی ہے اور بے شک مستقبل قریب میں ایک نور کے انفجار کو دیکھیں گے۔