ایرانی انقلاب نے افریقہ میں مظالم کے شکار عوام کے لئے سنہری موقع فراہم کیا۔ ایران میں ظالم شاہ جو نظام جبر و استحصال کا حامی تھا، کا تختہ الٹنے سے افریقہ میں مظلوم عوام کے لئے ایک سنہری موقع تھا جنہوں نے مظالم کے خلاف مزاحمت کررہے تھے۔ ایرانی عوام نے شاہ کو باہر نکال کر دنیا پر بڑا احسان کیا کیونکہ شاہ ایران نہ صرف آزادی تحریکوں کا مخالف تھا بلکہ عالمی سطح پر بھی خودمختاری کے لئے لڑنی والی اقوام کی مخالفت کرتا تھا۔