سید اشرف زیدی

امام خمینی (رہ) زندہ قوموں کے امام تھے

امام خمینی(رہ) نے ظلم کے خلاف نعرہ بلند کئے تھے

ID: 45068 | Date: 2016/09/07

آپ اپنا تعارف کرایں؟


میرا نام سید اشرف زیدی ہے میں ہندوستان کے شہر دہلی سے آیا ہوں یہ میرے لئے سعادت کی بات میں اس سال امام خمینی رضوان اللہ تعالی کی برسی میں شریک ہوا ہوں اور خوشی کی بات آج اس پیشرفتہ زمانہ میں امام خمینی رہ کا پیغام دنیا بھر نشر کیا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے لوگ ان کے پیغام سے متاثر ہو رہے ہیں آج دنیا بھر کے ممالک اور ممالک کے شہروں کے گھر امام خمینی رہ کے  نورانی افکار سے منور ہیں اور زیادہ  سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے کے امام خمینی رہ کے افکار دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جاے تاکہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہو سکے۔


 


آپ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو کب سے اور کیسے جانتے ہیں؟


امام خمینی رہ کی ایک ایسی شخصیت ہیں جس نے میرے پیدا ہونے سے پہلے ہی ایسا کارنامہ انجام دیا پوری دنیا ان کو اس تحریک کی وجہ جانتی ہے اور با شعور انسان آہستہ آہستہ ان کی معرفت حاصل کر لیتا ہے کیوں کے جب امام خمینی رہ کا نام آتا ہے ایک ایسی شخصیت ذہن میں آجاتی ہے جن کا ہدف مظلوم کی حمایت کرنا میں بچپن سے ہی اس شخصیت سے آشنا ہوں اور ایک ایسے گھرانے میں پیدا ہوا ہوں جو امام خمینی رہ سے بہت زیادہ متاثر تھا۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیاخیالات ہیں؟


امام خمینی رہ ایک زندہ شخصیت ہے جو زندہ قوموں کے امام ہیں اور میں  نے بھی جتنا ان کے بارے میں پڑھا ہے یہی سمجھا کے امام خمینی رہ ہر اس شخص کے امام ہیں جس کی ضمیر زندہ ہے اور جس کے اندر ظلم کے خلاف لڑنے کا جذبہ موجود ہو وہ وہ ہر مظلوم کا راہنما ہوتا امام نے اپنی پوری زندگی ظالموں کی مخالفت کی اور امریکہ جیسے ظالم کو بھی یہ احساس دلایا دیا کے دنیا میں صرف طاقت اور زور سے ہی حکومت نہیں کی جاتی بلکہ انسانیت اور عدل سے بھی حکومت کی جاتی ہے اور اسلامی انقلاب کی بنیاد رکھ کر یہ ثابت کر دیا۔ امام خمینی رہ ایسی شخصیت کے مالک تھے جو ہر قوم و ملت کے محبوب تھے۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر اس دور میں کس حد تک کامیاب ہے؟


میں سمجھتا ہوں امام خمینی رہ جب تک زندہ تھے تب بھی کامیاب تھے اور آج بھی انکی فکر زندہ اور کامیاب ہے اور یہ فکر ہمیشہ کامیاب رہے گی کیونکہ ظلم کے خلاف اُٹھنے والی آواز کبھی مٹ نھیں سکتی اور جب جب لوگ ظلم کے خلاف اُٹھیں گے امام خمینی رہ کی فکر لو کر آگے بڑھیں گے امام خمینی رہ نے ظلم کے خلاف جو نعرہ بلند کئے تھے وہ نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے مختلف ممالک کے سیاسی راہنما آج  بھی انھی کے نعروں کا سھارا لے رہیں اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امام خمینی رہ کی فکر تیزی سے دنیا میں نشر ہو رہی ہے۔


 


اسلامی جمھوری اور سعودی عرب کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟


اس وقت دنیا ایران کو شیعوں کا چہرہ اور سعودی عرب کو سنیوں کا چھرہ سمجھتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں آل سعود اس وقت امریکہ کا چہرہ ہے او اس کو دین اسلام اور دین محمدی سے کوئی سرو کار نہیں آل سعود اس وقت اپنی حکومت کو چلانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل جیسی مسلمان مخالف حکومتوں کا ساتھ دے رہے ہیں اگر سعودی عرب مسلمانوں کا ملک ہوتا تو فلسطین کے معاملہ جہاں ایران اتنا بول رہا ہے وہیں اسکو بھی بولنا چاہییے مگر آج تک کوئی بھی بیان نہیں دیا لیکن ایران نے اسلام کے اقدار کو دنیا کے سامنے پیش کیا اور دنیا بھر کے سامنے حقیقی اسلام کو پیش کیا اور لوگوں کو اس سے آشنا کیا اور ہر جگہ مسلمانوں کے حق میں بولا ہے ۔


 


امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بارے میں ایک جملہ کیا کہیں گے؟


امام خمینی رہ زندہ قوموں کے امام تھے کسی ایک فرقہ کے نہیں۔