الیکٹرانک میڈیا اور سوشل نیٹورکنگ کے بڑهتے گراف کو دیکهتے ہوئے جناب کمساری اور دیگر مسئولین نے امام خمینی( رہ) ویب پورٹل کی اہمیت بتاتے ہوئے صاف لفظوں میں کہا کہ اس ویب پورٹل کے ذریعہ امام خمینی(رہ) کے افکار ونظریات نیز اسلامی و انقلابی اور موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی کے بیانات، دنیا والوں تک با آسانی پہنچ سکیں گے۔
موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) انٹرنیٹ پر امام امت کے افکار کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے موصوف نے اضافہ کیا: ہماری جوان نسل، امام خمینی(رہ) کے افکار سے آشنائی پیدا کرنے کے لئے تشنہ لب ہے اور یہ پیاس امام خمینی(رہ) کے افکار ونظریات کی تبلیغ وترویج کی اہمیت کو دو چنداں کر دیتی ہے۔
موسسہ کے شعبہ امور ثقافت وہنر کا اصل محور ومرکز جوانوں کے مسائل ہیں جسے یہ ویب پورٹل جو امام کے نام نامی سے موسوم ہے؛ موسسہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی(رہ) سے شایع شدہ تمام تر قلمی آثار کا متعارف کرائے گا۔
موصوف نے بات بڑهاتے ہوئے کہا: موسسہ کا شعبہ ثقافت وہنر اس ویب پورٹل کی ہر طرح مدد اور حمایت کو تیار ہے اور اس سلسلہ میں ہماری پہلی کوشش یہ ہوگی کہ جلد از جلد ہم اپنے ثقافتی اور ہنری آثار اس ویب پورٹل کے ذریعہ منتشر کریں۔
آقائے کمساری نے فلمی دنیا، داستان نویسی، شعر گوئی، موسیقی اور دستی ہنر میں ایک خاص کمیٹی کی تشکیل کی خبر دیتے ہوئے کہا:
اس سلسلہ میں ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ملک کے مایہ ناز اور طراز اول کے ہنرمند افراد کی مدد سے امام خمینی(رہ) کے افکار کی ترویج کریں۔
اس نشست میں امام خمینی ویب پورٹل اور جماران نیوز ایجنسی کے مدیر جناب محمد علی ناد علیزادہ نےجلد ہی جماران جوان نیٹورکنگ کی بنیاد پڑنے کی خبر دی اور اس ویب سائٹ کے اصلی مخاطبین کے بارے میں کہا:
ہمارے مخاطبین اس ویب سائٹ پر ۱۵ سے ۳۰ سال کے جوان ہوں گے۔
موصوف نے اس ویب سائٹ کی بنیادی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے اضافہ کیا:
اس ویب سائٹ پر ہماری کوشش ہوگی کہ ہم جوان نسل کی ضرورت اور مطالبات کی بنیاد پر مطالب آمادہ کریں اور اسلامی انقلاب نیز امام خمینی(رہ) سے متعلق ان کے سوالات کے جواب دیں۔
اس موقع پر اختتامی کلمات ادا کرنے لئے ایک بار پهر حجۃ الاسلام والمسلمین جناب کمساری کو دعوت دی گئی جہنوں نے اس ویب سائٹ کے افتتاح کو نیک قدم ٹهہرایا اور انٹرنیٹ کی دنیا میں اسے قابل قدر جانا۔
منبع: جماران