امام کو جیسے تهے ویسے ہی متعارف کروایں: سید حسن خمینی

امام کو جیسے تهے ویسے ہی متعارف کروایں: سید حسن خمینی

سید حسن خمینی نے مزید کہا کہ روزمرہ کہ اہم موضوعات کے بارے میں، امام سے محبت کرنے والوں ، ماہرین، رشتہ داروں اور آپ کے دوستوں سے سوال کریں ، کہ اگر آج امام زندہ ہوتے تو فلاں موضوع کے بارے میں ان کی کیا رائے ہوتی؟

(آستان) ویب سایت کے عہدہ دار اور  پیشہ ور افراد کے ایک گروپ سے پچهلی رات (پیر کی رات) کو حجت الاسلام  والمسلمین سید حسن خمینی نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں جو  اسلامی انقلاب کے بانی کے مقدس حرم پر منعقد کیا گیا تها، حجج الاسلام سید یاسر اور سید علی خمینی بهی موجود تهے۔

سید حسن خمینی نے ملاقات میں موجود میڈیا کے سرگرم کارکنوں سے اپنی سفارشات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امام خمینی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو تیسری اور چوتهی نسل سے متعارف کرانے کی ضرورت پر زو ر دیا۔

موصوف نے کہا: یقیناً سنا ہوگا، کہتے ہیں کہ امام اپنے نفس پر قابو پانے کے لئے میٹے تربوز پر نمک ڈال کر کهاتے، یہ کام منطقی نہیں، جس امام کو میں جانتا ہو ایسے نہیں تهے اور وہ ایسا نہیں کرتے تهے۔

لازمی ہے کہ امام جیسے تهے آج کی اور مستقبل کی نسل سے ان کو ویسے ہی متعارف کروائیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں آستان سائٹ کے آپریٹزر سے مزید کہا: لازمی ہے کہ ہوشیار رہیں تاکہ روز مرہ کے معمول میں مشغول نہ ہوں اور جو چیز ایک متحرک میڈیا کے لئے ضروری ہے اس کو زندہ رکهیں۔  معاشرے کو آگاہ رکهنے کے ساته معاشرے کی نئی نسل کو  امام کے نام اور ان کے مقاصد سے روشناس کروانا اس ویب سائٹ کے وہ اہداف ہوں جس کے لئے اسے تلاش کرنی  چاہیے۔

سید حسن خمینی نے مزید کہا کہ روزمرہ کہ اہم موضوعات کے بارے میں، امام سے محبت کرنے والوں، ماہرین، رشتہ داروں اور آپ کے دوستوں سے سوال کریں، کہ اگر آج امام زندہ ہوتے تو فلاں موضوع کے بارے میں ان کی کیا رائے ہوتی، لوگوں کو مختلف نظریات سے باخبر ہونا چاہیے۔

سید حسن خمینی سے پہلے ثقافتی معاونت حرم امام خمینی سے وابستہ (آستان) ویب سایٹ کے عہدہ داروں نے  اپنی فعالیت  کی رپورٹ پیش کی۔

حمید رضا سرمد سعدی- (آستان) ویب سایٹ کے انچارج ڈائریکٹر نے حالیہ مہینوں کی آخری کارکردگی کی رپورٹ  پیش کرتے ہوئے کہا: یہ سایٹ دو حصوں میں اپنی خدمات پیش کرے گی جس کہ پہلے حصہ میں حرم امام سے متعلق خبریں، امام کی خصوصیات اور ان کی شخصیت سے متعلق  حکایات اور نیز ان کے گهر کے حوالے سے معلومات کی فراہمی ہوگی اور دوسرے حصہ میں منتخب موضوعات پر خصوصی  توجہ کے ساته بات جیت اور ماہرین اور شائقین کے درمیان تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے آستان سایت کے آزمائشی صفحہ کی پچهلے سال ۱۳ بہمن کو سید حسن خمینی اور صدر حسن روحانی کے توسط سے رونمائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس سائٹ کی اصل ورژن کا ایک افتتاحی تقریب میں رسمی طور پر آغاز کرنے کی خوشخبری دی ہے۔

اس کے بعد سائٹ کے فنی، علمی اور دوسرے عہداروں نے اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر مغرب اور عشا کی نماز حجت الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی کی امامت میں ادا کی گئی۔

ای میل کریں