حجت الاسلام اقتدار نقوی نے ایران کلچرل ہاوس ملتان میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایران نے پاکستان سمیت دنیا بهر کی اسلامی تحریکوں میں نئی جان ڈالی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران میں آنے والے انقلاب کو صرف ایران کا انقلاب نہیں بلکہ اسلامی انقلاب تها اسی طرح امام خمینی(رہ) صرف ایران کے رہنما نہیں تهے بلکہ عالمی رہنما تهے کہا: ان کی کوششوں اور کاوشوں کے نتیجے میں انقلاب رونما ہوا جس نے پاکستان سمیت پوری دنیا کی اسلامی تحریکوں میں ایک نئی جان ڈال دی ۔
حجت الاسلام نقوی نے اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ایران کی سرزمین پر آنے والے اسلامی انقلاب نے دنیا بهر کی آزادی کی تحریکوں کو یہ پیغام دیا کہ شہنشاہیت اور ظلم دیرپا نہیں ہوتا کہا: صرف جوانمردی، ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کے لئے میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے۔