آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پروسٹیٹ کے عارضے کے بعد آپریشن کیا گیا جو اللہ کے کرم سے کامیاب رہا۔
یہ آپریشن پیر کی صبح تہران کے ایک سرکاری اسپتال میں انجام دیا گیا۔ آپریشن کے لئے روانگی سے قبل نیوز ایجنسی واحد مرکزی خبر کے نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا:"میرا آپریشن ہونا ہے اور اس وقت میں اسپتال جا رہا ہوں۔"
آّپ نے مزید فرمایا: "البتہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب بهی نہیں کہ عوام دعا نہ کریں تا ہم ان شاء اللہ کوئی فکرمندی کی بات نہیں ہے، یہ ایک معمولی سا آپریشن ہے"
قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: "ان شاء اللہ لطف پروردگار شامل حال رہے گا اور تمام امور بحسن و خوبی انجام پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی عیادت کے لئے اسپتال پہنچے۔ صدر روحانی نے آپریشن کے بعد قائد انقلاب اسلامی سے ملاقات کی اور آپ کی اطمینان بخش حالت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام قائد انقلاب اسلامی کی صحت و سلامتی، طول عمر اور ایران و عالم اسلام خدمت کرنے کی توفیقات کے لئے دعا کریں۔
صدر روحانی نے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق اپنے غیر ملکی سفر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا تها کہ تہران میں ہی رہوں مگر خود قائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سفر انجام پائے۔