امام خمینی کی نگاہ میں انسان کا کیا مرتبہ ہے؟

امام خمینی کی نگاہ میں انسان کا کیا مرتبہ ہے؟

جواب: بطور خلاصہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ امام کی نظر میں انسان خلاصۂ  ہستی اور روئے زمین پر خدا کا خلیفہ ہے۔ اور عالم ہستی کی طرح مادی و معنوی اور حیات حیوانی و مابعدالطبیعی دوبعد کا حامل ہے۔ یہ انسان تحصیل کمالات کی صورت میں نازل ترین مراتب ہستی سے عالی ترین مراحل ہستی کہ مبدا کمال مطلق اور مقام خلیفہ الہی ہے ،اس تک پہنچنے کے لئےسیر کرسکتا ہے۔ یہ مقام عالم ہستی میں انسان کے ذاتی اور فطری مرتبے کی حکایت کرتا ہے۔ علاوہ بر این انسان کی بالفعل منزلت، اختیار کے ذریعے اور اپنی  سرنوشت تعیین کرنے کے حق کے ذریعے جو خود انسان کے ہاته میں ہے اور یہ اکتسابی منزلت  اس کی انتخابی سیر اور اس کی راہ میں سعی و کوشش کا نتیجہ ہے اس نقطہ نگاہ سے انسان سعادت و شقاوت کے دو راہے پر کهڑا ہے کہ انسان کی سعادت مندانہ منزلت اس کے اعمال صالحہ اور اس میں مضمر مصلحت کا نتیجہ ہے اور اس کی شقاوت مندانہ منزلت اس کے برے کردار اور اس سے حاصل ہونے والے مفسدہ کا نتیجہ ہے۔ 

ای میل کریں