جماران کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید علی خمینی نے پیر کی شب "معمائے شاہ" ٹی وی سیریز کے ڈائریکٹر محمد رضا ورزی سے ملاقات کے دوران کہا: تاریخ نقل کرنے والوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ذاتی حب وبغض، اچهائی اور برائی کو تاریخ نقل کرتے وقت ملوث نہ کریں اور اس میں امانت داری سے کام لیں۔
انہوں نے مزید کہا: تاریخ بیان کرنا، تاریخ سے سیکهنا اور تاریخ کے بارے میں فیصلے کرنا ایک مشکل کام ہے اور جن لوگوں نے اس کام کا ذمہ لیا ہے ان کا اخلاقی دایرہ کار میں رہ کر کام کرنا ضروری ہے۔
امام خمینی کے پوتے نے مزید کہا: جیسا کہ ڈراموں اور دستاویزی فلم کے مختلف ہونے پر توجہ ضروری ہوتی ہے، اسی طرح ایک تاریخی فلم بناتے وقت اس پر بهی توجہ ضروری ہے کہ فلم کی داستان تاریخی واقعات کی روح سے متصادم نہ ہو۔
سید علی خمینی نے آخر میں ٹی وی سیریل (معمائے شاہ) کے ڈائریکٹر اور ان کے عملہ کی تعریف وتمجید کی۔
محمد رضا ورزی ڈرامہ سیریز کے ڈائریکٹر نے سیریل بنانے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا: اس سیریل پر کام سن ۱۳۹۱ ه ق کے اواخر میں شروع ہوا جو اب تک ۶۰فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
ورزی نے واضح کیا کہ یہ ڈرامہ ۷۰ قسطوں پر مبنی ہے جس میں محمد رضا پہلوی کی زندگی، انقلاب کی کامیابی تک دکهایا جائے گا۔
انہوں نے اس سیریل میں امام خمینی کا رول کهیلنے والا اداکار کے انتخاب کے بارے بهی بات کی۔
ڈائریکٹر نے نوجوان نسل اور چوتهی نسل کے ساته ارتباط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: نئی نسل کے حق میں بڑی زیادتی یہ ہے کہ ان کیلئے تاریخ انقلاب سے کما حقہ نقاب کشائی نہیں کی گئی ہے۔