امام خمینی ایک مغربی (امریکی) صحافی کی نظر میں

امام خمینی ایک مغربی (امریکی) صحافی کی نظر میں

انہوں نے ہمارے اندر اس قدر اثر چهوڑا کہ میں احساس کرتا تها کہ وہ تمام روح اور جسم پر غالب آگئے ہیں۔

”روبین ووڈ زورث“ نے جماران میں امام خمینی (قدس سرہ) کے ساته اپنی ملاقات کے واقعہ کو بیان کرتے ہوئے لکها ہے: ․․․ جس وقت امام خمینی دروازہ سے وارد ہوتے تهے تو میں احساس کرتا تها کہ ان کے اندر کی معنوی و نورانی ہواؤں نے فضا کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے گویا اس عبا ،کالے عمامہ اور سفید ڈاڈهی کے پیچهے زندگی کی روح رواں دواں ہے جو تمام دیکهنے والوں کو اپنی طرف جذب کرلیتی ہے ۔ اس وقت میں نے احساس کیا کہ جب وہ موجود ہوتے ہیں تو ہم سب ان کے سامنے چهوٹے ہوجاتے ہیں اورگویا کہ پورے کمرہ میں ان کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں ہوتا۔

جی ہاں وہ نور کا ایک بقعہ تهے جو تمام لوگوں کی روح اور قلب میں راسخ ہوگئے تهے انہوں نے میرے ان تمام معیار و ملاک کو جن کے متعلق میں گمان کرتا تها کہ یہ شخصیت او رعہدہ و مقام کی تعریف میں میری مدد کرسکتے ہیں ،ختم کردیا۔

انہوں نے ہمارے اندر اس قدر اثر چهوڑا کہ میں احساس کرتا تها کہ وہ تمام روح اور جسم پر غالب آگئے ہیں۔

․․․ جس وقت وہ اپنی کرسی پر بیٹهے تو مجهے احساس ہوا کہ ان کے وجود سے ایک طاقت ساطع ہورہی ہے ایسی طاقت جو ایسے ہوا کے جهونکے کی طرح ہے جس میں اگر دقت سے دیکها جائے تو معلوم ہوجاتا ہے کہ ایک قسم کا آرام ہی آرام ہے جو ان کے اندر چهپا ہوا ہے۔ کیونکہ امام خمینی (قدس سرہ)بہت محکم ، استوار اورمسلط تهے۔

ان تمام حالات کے باوجود ان کو اس طرح مطمئن اور باوقار پاتے گویا ایک ثابت اور استوار طاقت ان کے اندر جاری ہے، البتہ یہ طاقت وہی چیز ہے جس نے ایران کی گذشتہ طاقت (شاہ ایران) کو ایک دم سے الٹ دیا ، کیا ایسی شخصیت ایک عام شخصیت ہوسکتی ہے؟ ․․․ میں نے آج تک کسی بزرگ شخصیت کو ان کے جیسے نہیں پایا۔

․․․ آپ کے متعلق سب سے چهوٹی بات جو کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ گویا آپ گذشتہ انبیاء میں سے ایک نبی ہیں یایہ کہوں کہ آپ اسلام کے موسی ہیں جو کافر فرعون کو اپنی سرزمین سے نکالنے کیلئے آئے ہیں.

 ..............

رو بین ووڈزورث کاریس ، کتاب زیباترین تجربہ من، مترجم۔ خدیجة مصطفوی ، صفحہ ۳۱، ۳۲، ۳۶۔

ای میل کریں