اسلامی غیرت کہاں کهو گئی ہے

اسلامی غیرت کہاں کهو گئی ہے

امام خمینی ؒ کی نوجوانی کے زمانے کی اشعار کی جو کاپی اس وقت موجود ہے، وہ آپ کی سیاسی بصیرت، سیاسی مسائل پر آپ کے احاطے اور ابتدائے زندگی سے اپنے معاشرے کے مسائل سے آپ کی آگہی کی عکاس ہے۔

    امام خمینی ؒ کی نوجوانی کے زمانے کی اشعار کی جو کاپی اس وقت موجود ہے، وہ آپ کی سیاسی بصیرت، سیاسی مسائل پر آپ کے احاطے اور ابتدائے زندگی سے اپنے معاشرے کے مسائل سے آپ کی آگہی کی عکاس ہے۔ اس کاپی میں اس زمانے کے مشہور شاعروں کے وہ اشعار درج ہیں جن میں اس زمانے کے ایران کے نامساعد سیاسی وسماجی حالات کا ذکر کیا گیا ہے اور یہ امام خمینی ؒ نے نو دس سال کی عمر میں اپنے ہاته سے اس کاپی میں تحریر کئے تهے۔ ایران کے بعض شمالی اور جنوبی علاقوں پر برطانیہ اور روس کا قبضہ اور ایرانیوں کو اس کے خلاف اٹه کهڑے ہونے پر اکسانا (محمد تقی بہار کی ایک طویل نظم کا) ایک موضوع ہے جس کے چند اشعار درج ذیل ہیں:

ہان ای ایرانیان! ایران اندر بلاست
مرکز ملک کیان! در دہن اژدہاست
گہی کہ شد اصفہان، بہ چنگ افغان دچار
عراق وتبریز شد، ز جیش بیگانہ خوار
برادران رشید! برادریتان چہ شد؟
خصم بہ ما خیرہ گشت، خیرہ سریتان چہ شد؟
مملکت داریوش، دستخوش نیکلاست
غیرت اسلام کو، جنبش ملی کجاست؟
لشکر پطر کبیر، یافت بہ گیلان قرار
جنبش ملی کشید، یکسرہ ز ایشان دمار
بہ عرصہئ رزمگاہ، دلاوریتان چہ شد؟
بہ دشمن کینہ جوی، کینہ گریتان چہ شد؟

۔۔۔۔۔۔۔۔

امام خمینی بـزبان امام خمینی، ص298

ای میل کریں