حکومت اور حکمران امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں

حکومت اور حکمران امام خمینی(رہ) کی نگاہ میں

ہم جب اسلامی حکومت کہتے ہیں، مراد عدل وانصاف کی حکومت ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ ایسا حاکم حکومت کرے کہ بیت المال مسلمین کی، امانت کی خیانت نہ کرے۔

ہم جب اسلامی حکومت کہتے ہیں، مراد عدل وانصاف کی حکومت ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ ایسا حاکم حکومت کرے کہ بیت المال مسلمین کی، امانت کی خیانت نہ کرے۔ ایسا نہ ہو کہ بیت المال پر دست درازی کرے، اٹها لے جائے! ہم اس سے خائف ہیں! یہ اسی پسندیدہ بات ہے جو کہ ہر انسانی معاشرے میں یا ہر کسی کے بارے میں بیان کیا جائے تو سب کے سب مان جائیں گے۔

آج ہماری قوم اس لئے قیام وفریاد زن ہیں کیونکہ اس آدمی (مخلوع شهنشاہ ایران) نے ہم سے خیانت کی ہے۔ ہمارے اموال وذخائر لے کر کها بهی گیا ہے، ضائع کردیا ہے۔ دوسرے ممالک میں خود اپنے لئے، گهر والوں کیلئے اور خود کے اتباع کیلئے زمینیں اور جائیداد خرید لی ہے، اسباب عیش ونوش فراہم کر رکها ہے جبکہ ہم بهوکے ہیں! تو اب یہ بهوکے اور غریب عوام جمع ہو کر یکصدا اجتجاجی طورپر آواز بلند کررکهی ہیں کہ ہم اس شخص کو نہیں چاہئے!

یہ ہے ہمارا منطق، ہم اس زیادہ کوئی دوسری چیز نہ مانگا ہے اور نہ ہی کہا ہے۔

 

صحیفہ امام، ج 3، ص 509

ای میل کریں