عرفا اور خاتمیت

عرفا اور خاتمیت

خاتمیت، انسان کامل کے کشف مطلق: امام خمینی(رہ)

انسان کو جن تمام مراحل و منازل کو طے کرنا چاہئے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے لئے وہ سب مراحل ایک ہی وقت میں کشف ہوئے ہیں، اسی وجہ سے اب کسی دوسرے پیغمبر کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ہے بقول عرفا خاتمیت کی ایک دلیل۔

امام خمینی(رہ) خاتمیت کو انسان کامل کے کشف مطلق کا حاصل سمجهتے ہیں اور فرماتے ہیں:

”پس انسان کامل کو جامع اسم اعظم کے تحت ثابت اور پائدار حقائق کشف ہوتے ہیں اور ان کے لوازمات ازل سے ابد تک اس پر واضح ہوجاتے ہیں اور حالات و مخلوقات کی استعداد اور سلوک کی کیفیت اور ان کو حاصل کرنے کی راہ اس پر واضح ہو جاتی ہے اور نبوت کی خاتمیت کا خلعت اس کے سر و قامت پر زیب دینے لگتا ہے اور دوسرے انبیاء جو اس مظہریت کے اسم سے مناسبت رکهتے ہیں وسعت کے دائرہ کے بقدر اس کے تحت حاصل ہونے والی حقیقت کو کشف کرتے ہیں اور یہاں سے کمال و نقص، فضیلت و غیرہ کا باب اور دعوت کے دائرہ کی وسعت اور محدودیت آشکار ہونا شروع ہو جاتی ہے اور اسمائے الٰہی کی پیروی کی طرف رجوع کرتے ہیں“۔

پس اس معیار کے تحت، جب انسان میں خاتمیت مکمل طور پر تجلی کرے اور اپنے اعلیٰ مرتبہ پر ظہور پیدا کرے، تو اس کے آثار و تجلیات بهی ہر حیثیت سے جامع و کامل ہوں گے۔

 

امام خمینی، چہل حدیث ص/ ۵۹۱

ای میل کریں